ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز سے بات چیت کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-25
in قومی خبریں
A A
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

بھوپال// وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران ریاستی دارالحکومت بھوپال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز سے بات چیت کی اور انہیں ضروری رہنمائی دی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما بھی موجود تھے ۔
مسٹر مودی نے ریاست کے اپنے دورے کے پہلے دن کل دیر شام تک پارٹی کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ چھترپور ضلع کا دورہ کرنے کے بعد مسٹر مودی شام تقریباً 5:15 بجے یہاں پہنچے اور اسٹیٹ ہینگر سے سیدھے کشابھاو ٹھاکرے آڈیٹوریم کمپلیکس گئے ۔ وہاں انہوں نے شری ٹھاکرے کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مسٹر مودی نے پارٹی ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور عہدیداروں کے ساتھ آڈیٹوریم میں میٹنگ کی۔
اس سلسلے میں مسٹر مودی نے رات میں سوشل میڈیا ایکس کے ذریعے کہا، ”مجھے مدھیہ پردیش کے بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز سے بات کرنے کا اچھا موقع ملا۔ اس دوران عوام کے تئیں ان کی لگن اور خدمت پر بات ہوئی۔ ہم نے ان کے ساتھ بہت معنی خیز بات چیت کی ہے کہ کس طرح یہ یقینی بنایا جائے کہ وہ ہماری اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں۔
پوسٹس کی ایک سیریز میں، انہوں نے کہا، "بھوپال میں قابل احترام کشاباؤ ٹھاکرے جی کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کی زندگی پورے ملک میں بی جے پی کارکنوں کو متاثر کرتی رہی ہے ۔ عوامی زندگی میں بھی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مسٹر مودی پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور عہدیداروں سے ملاقات کے بعد قریبی راج بھون پہنچے ۔ وزیر اعظم نے رات راج بھون میں ہی گزاری۔ وہ آج صبح یہاں گلوبل انویسٹرس سمٹ کا افتتاح کریں گے ۔ اس کے بعد وہ یہاں سے روانہ ہوجائیں گے ۔
یہ چوٹی کانفرنس آج سے شروع ہوگی اور دو دن تک جاری رہے گی اور اس کے آخری دن کل یعنی 25 فروری کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پہنچیں گے ۔ اس سے پہلے مسٹر مودی کل دن میں چھتر پور ضلع کے گڑھا میں واقع باگیشور دھام پہنچے اور وہاں کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے عوام سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر دھام کے سربراہ پنڈت دھیریندر شاستری اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس تقریب کے بعد وزیر اعظم شام کو بھوپال پہنچے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وسیم اکرم پاکستانی ٹیم پر سخت برہم، 6 بڑے نام فارغ کرنے کا مطالبہ

Next Post

ہندوستان کا ٹیکنالوجی سیکٹر پانچ برسوں میں 350 بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید: راجناتھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا:راجناتھ

ہندوستان کا ٹیکنالوجی سیکٹر پانچ برسوں میں 350 بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید: راجناتھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.