جموں/۱۴فروری
جموں وکشمیر کے اکھنور سیکٹر میں سنائپر فائر سے ایک فوجی جوان شدید طورپر زخمی ہوا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق اکھنور سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات ایک فوجی جوان پر سنائپر سے فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ زخمی اہلکارکو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحد کے اس پار سے فوجی اہلکار سے سنایپر سے گولی کا نشانہ بنایا گیا ۔
دریں اثنا ایل او سی پر گزشتہ ایک ہفتے سے یہ دوسرا سنائپر حملہ ہے اس سے قبل راجوری میں بھی ایک اہلکارسنائپر گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔
پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر سنائپر حملوں کے بعد فوج کو چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ جمعرات کو فوج نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ سرحد اور ایل او سی پر سیز فائر جاری ہے ۔ فوج کاکہنا تھا کہ گزشتہ دنوں راجوری میں ہوئے آئی ای ڈی دھماکے میں دو فوجیوں کی موت کے بعد پیدا کشیدگی کو وضع کردہ نظام کے تحت حل کیا جارہا ہے ۔