واشنگٹن//
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر غزہ کے تمام قیدیوں کو ہفتے کی دوپہر تک رہا نہ کیا گیا تو جنگ بندی پر عمل درآمد کو منسوخ کر دینا چاہیے، "اس صورت میں قیامت برپا ہو جائیگی۔”ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں اپنے جائزے پیش کیے۔
اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے حوالے سے حماس غزہ کے قیدیوں کی رہائی روک رہی ہے، ٹرمپ نے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے، ہفتے کی دوپہر 12 بجے تک تمام اسیروں کو رہا نہ کیا گیا تو قیامت برپا ہو جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ "ہم ان سب کو واپس چاہتے ہیں، میں اپنے بل بوتے پر یہ بات کہہ رہا ہوں۔ اسرائیل اسے مختلف طریقے سے کر سکتا ہے اور اس معاملے پر اپنا فیصلہ خود کرے گا۔
حماس کے عسکری ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا تھاکہ 15 فروری کو متوقع قیدیوں کا تبادلہ،اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کے معاہدے پر کار بند نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔