جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’یو سی سی جمہوریت کی روح کو مضبوط کرے گا‘

یو سی سی میں کھیلوں کی طرح ہی ٹیم اسپرٹ ہے، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں:وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-29
in اہم ترین
A A
یونیفارم سول کوڈجمہوریت کی روح کو مضبوط کرے گا:وزیر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

یونیفارم سول کوڈاور وقف مسائل پر حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی: عمر عبداللہ
نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے اس قانون کو نافذ کرنے والی پہلی ریاست بننے کے ایک دن بعد منگل کو اس بات پر زور دیا کہ یونیفارم سول کوڈ یا یوسی سی جمہوریت کی روح کو مضبوط کرے گا۔
مودی‘جو ۳۸ویں قومی کھیلوں کیلئے دہرادون میں تھے نے کہا’’کل اتراکھنڈ یونیفارم سول کوڈ کو نافذ کرنے والی ریاست بن گیا۔ میں اس کیلئے اتراکھنڈ حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ جمہوریت اور آئین کی روح کو مضبوط کرے گا‘‘۔
شادی، طلاق اور وراثت سے متعلق قوانین کو تبدیل کرنے کیلئے یکساں سول کوڈ متعارف کروانا وزیر اعظم مودی اور ان کی پارٹی بی جے پی کا دیرینہ مقصد رہا ہے۔ مسلم رہنماؤں اور ناقدین کا کہنا ہے کہ یو سی سی ‘طلاق، شادی اور وراثت سے متعلق اسلامی قوانین کو چیلنج کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا’’یو سی سی میں کھیلوں کی طرح ہی ٹیم اسپرٹ ہے، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہے‘‘۔
پیر کے روز نائب صدر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ ایک ریاست نے یکساں سول کوڈ کو حقیقت کا روپ دیا ہے اور یہ صرف وقت کی بات ہے کہ پورے ملک میں یکساں قانون سازی ہوگی۔
ان کاکہنا تھا’’کچھ لوگ لاعلمی کی وجہ سے یونیفارم سول کوڈ پر تنقید کر رہے ہیں۔ ہم کسی ایسی چیز پر تنقید کیسے کر سکتے ہیں جو ہندوستانی آئین کا مینڈیٹ ہے، جو ہمارے بانیوں کی طرف سے اخذ کی گئی ایک روایت ہے، جس میں صنفی مساوات لانے کی ضرورت ہے‘‘؟
دسمبر میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے راجیہ سبھا کو بتایا تھا کہ بی جے پی حکومت والی ہر ریاست میں سول کوڈ اسی طرح نافذ کیا جائے گا جس طرح اتراکھنڈ میں کیا گیا تھا۔ یو سی سی کا وعدہ ۲۰۲۴ کے لوک سبھا انتخابات کے لئے بی جے پی کے انتخابی منشور میں شامل کیا گیا تھا۔
اتر پردیش اور مدھیہ پردیش جیسی دیگر بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں نے اپنے سول کوڈ لانے کے منصوبوں کا اشارہ دیا ہے۔
اس دوران جموں کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ یونیفارم سول کوڈ اور وقف (ترمیمی) بل پر حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔
اتراکھنڈ پیر کے روز یو سی سی نافذ کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے جس میں حکمراں بی جے پی نے ۲۰۲۲ کے اسمبلی انتخابات سے قبل کئے گئے ایک بڑے وعدے کو پورا کیا ہے جبکہ وقف (ترمیمی) بل کی جانچ کرنے والی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے حکمراں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے ارکان کے ذریعہ تجویز کردہ تمام ترامیم کو منظور کرلیا اور اپوزیشن ارکان کی طرف سے پیش کی گئی ہر تبدیلی کو مسترد کردیا۔
عمرعبداللہ نے کہا’’انہیں وہ کرنے دیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں جب تک کہ ملک کے لیے کوئی قانون نہیں بن جاتا‘‘۔
اتراکھنڈ میں یو سی سی کے نفاذ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ آخر میں یہ پارلیمنٹ ہی فیصلہ کرے گی نہ کہ انفرادی مرکز کے زیر انتظام علاقوں یا ریاستوں پر۔
وقف بل سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی اب بھی بحث کر رہی ہے اور حکومت کسی قانون کو نافذ نہیں کر رہی ہے۔
حالیہ دنوں میں کشمیر کے میرواعظ‘مولوی عمر فاروق نے کمیٹی سے ملاقات کی اور اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کمیٹی کو اپنا کام مکمل کرنے دیں، پھر پارلیمنٹ اس کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

Next Post

رکن پارلیمنٹ روح اللہ مہدی کی میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
عمر نے 6 ماہ کے اندر ریزرویشن کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا:روح اللہ

رکن پارلیمنٹ روح اللہ مہدی کی میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.