ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہمیں لگتا ہے کہ حکمرانی کا دہرا ماڈل زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گا:وزیر اعلیٰ

’ہم آئی اے ایس افسران کا تبادلہ نہیں کر سکتے‘ کابینہ کے فیصلوں کو منظوری کیلئے ایل جی آفس بھیجا پڑتا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-29
in اہم ترین
A A
وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں وزیر اعلی عمر نے ریاست کا درجہ بحال کرنے پر زور دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//(ویب ڈیسک)
وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے منگل کے روز کہا کہ منتخب حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے اور یہ گننا بے معنی ہے کہ جموںکشمیر میں حکومت کتنے دنوں سے قائم ہے۔
ان کاکہنا تھا’’اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہم دن نہیں گن رہے تھے تو یہ آپ ہیں جو دن گن رہے ہیں۔ یہ ہمارے لئے بیکار ہے۔ جب ہم ایک سو دنوں کے کام کی بات کرتے ہیں تو اس کا کوئی مقصد پورا نہیں ہوتا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ چھ سال کی مدت کے بعد یہ ایک مختلف دور ہے۔ حکومت کے ڈومین اور کام کاج کو سمجھنے میں وقت لگتا ہے۔ اس سے پہلے میں ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دے چکا تھا اور لوگوں کو خصوصی سہولیات حاصل تھیں، لیکن آج یہ ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے جو مکمل طور پر مختلف ہے۔ لیکن ہماری کوشش ہے کہ عوام اور حکومت کے درمیان اچھے تعلقات برقرار رہیں اور ہم اس میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہم نے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا شروع کرنے کی بھی کوشش کی‘‘۔
وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ایک ٹی وی چینل کے ذریعہ منعقدہ ایک پروگرام کے دوران ان خیالات کا اظہار کررہے تھے۔
عمر عبداللہ نے حکومت کے کام کاج میں رکاوٹوں کو تسلیم کیا کیونکہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کو طاقت کے دو مراکز سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا’’ہم کے اے ایس افسروں کا تبادلہ کر رہے ہیں، جبکہ آئی اے ایس کا تبادلہ راج بھون سے کیا جا رہا ہے۔ یہ دوہرے کنٹرول سسٹم کی وجہ سے ہے۔کابینہ کے فیصلوں کو منظوری کیلئے لیفٹیننٹ گورنر آفس بھیجا جا رہا ہے۔ ایل جی نئی دہلی کے حکم کے تحت لاء اینڈ آرڈر کا خیال رکھ رہے ہیں۔ پہلے یہ کابینہ ہی فیصلہ کرتی تھی کہ ڈی سی، ایس پی، آئی جی، صوبائی کمشنر‘چیف سیکرٹری وغیرہ کون ہوں گے اور اب ہم ان کی تقرریوں کا فیصلہ نہیں کر رہے ہیں۔ ان کا حکم اور کنٹرول ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ لیکن ہمیں لگتا ہے کہ یہ نظام زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گا‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جموں و کشمیر کی منتخب حکومت بے اختیار نہیں ہے۔انکاکہنا تھا’’ حکومت بے اختیار نہیں ہے۔ اگر ہم بے اختیار ہوتے تو آپ مجھ سے نہیں بلکہ ایل جی سے سوال کرتے۔ اگر آج منتخب نمائندے آپ کے سامنے بیٹھے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ ہے‘‘۔
عمرعبداللہ نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کے دوران ہم نے عوام سے کچھ نہیں چھپایا۔ انہوں نے کہا’’ہم نے ہر چیز کو واضح کیا کہ اگر ہمیں۱۰۰فیصد مسائل کو حل کرنا ہے تو اسے مکمل ریاست کا درجہ دینے کی ضرورت ہے۔ لیکن پھر بھی میں یہ کہوں گا کہ جموں و کشمیر کے یو ٹی ہونے کے باوجود ایسے مسائل ہیں جن کو حل کیا جاسکتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ دوہری طاقت کا نظام زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہے گا کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے زیڈ موڑ ٹنل کی افتتاحی تقریب میں کہا تھا کہ وہ اپنے وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم اپنے اہداف کا تعاقب کر رہے ہیں اور ہم اپنے اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں گے‘‘۔
کابینہ اور قانون ساز اسمبلی کی جانب سے منظور کی گئی قراردادوں کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ دونوں قراردادیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا’’میں نے خود کابینہ کی قرارداد وزیر اعظم نریندر مودی کو سونپی، کیونکہ اسمبلی کی قرارداد میرے لیے زیادہ قابل قدر اور معنی خیز ہے کیونکہ ہم نے اسے نئی دہلی بھیجا تھا جس نے اسے مسترد نہیں کیا۔ یہ ہمارے لئے ایک بڑی کامیابی ہے‘‘۔
دفعہ ۳۷۰؍ اور۳۵ (اے) کی بحالی کے وعدے کے بارے میں پوچھے جانے پر عمرعبداللہ نے کہا’’اگر ہم لوگوں سے کہیں گے کہ ہمیں ان لوگوں سے حقوق واپس ملیں گے جنہوں نے ہم سے یہ حقوق چھین لیے ہیں تو یہ دھوکہ دینے جیسا ہوگا۔ یہ ایک احمقانہ وعدہ ہوگا۔ کم از کم ہم اپنے لوگوں کو دھوکہ نہیں دیں گے۔ اگر بی جے پی جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے لئے سالوں تک انتظار کرے گی تو ہمیں اسے واپس حاصل کرنے کے لئے کچھ وقت کا انتظار کیوں نہیں کرنا چاہئے‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’مجھے نہیں لگتا کہ پچھلے ۱۰۰دنوں میں کیے گئے کام سے مطمئن ہونے کی ضرورت ہے۔ میرا ماننا ہے کہ زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ کم از کم ہم حکومت اور عوام کے درمیان رابطے بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں‘‘۔
سرینگر اسمارٹ سٹی ورکس میں مبینہ گھوٹالے کی تحقیقات کرنے والے اینٹی کرپشن بیورو کے افسران کے تبادلوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تبادلے شفافیت اور احتساب کے اصولوں کو کمزور کرتے ہیں۔
عمرعبداللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ تبادلے نہیں ہونے چاہئیں تھے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اے سی بی ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ محکمہ میرے کنٹرول میں ہوتا تو شاید اس طرح کے تبادلے نہ ہوتے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں۲۹جنوری سے۵فروری تک موسم خراب رہنے کا امکان

Next Post

غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت:این آئی اے کے چھ مقامات پر چھاپے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے

غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت:این آئی اے کے چھ مقامات پر چھاپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.