بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سفر کو آسان بنانا ہندوستان کی اہم ترجیح : مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-18
in قومی خبریں
A A
دہشت گرد اب اپنے گھروں میں خو د کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں: وزیر اعظم مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ سفر کو آسان بنانا ہندوستان کے لئے ایک اہم ترجیح ہے اور پچھلے بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے 11 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی گئی تھی۔
مسٹر مودی نے کہا "ہم ملٹی لین سڑکوں اور ہائی ویز کے نیٹ ورک کو پھیلانے میں مصروف ہیں۔ ’’
دارالحکومت دہلی میں انڈیا موبلٹی گلوبل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ گاڑیوں اور نقل و حمل کی صنعت کا یہ بہت بڑا پروگرام، قومی دارالحکومت کے علاقے میں تین مقامات پر منعقد کیا گیا، جو 22 جنوری تک جاری رہے گا، جس میں ہندوستان اور بیرون ملک سے 15 ہزار سے زائد کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔
بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ‘‘مجھے یاد ہے کہ میں نے نقل و حمل (سفر کی سہولیات) سے متعلق ایک پروگرام میں 7 سی کے وژن پر بات کی تھی۔ ہمارے نقل و حمل کے ایسے حل ہوں ، جو آسان، بھیڑ بھاڑ سے پاک، چارج شدہ، صاف ستھرے ہوں ۔ اس لئے "ہمیں جدید ترین سازوسامان سے لیس ہونے کی ضرورت ہے ” انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ہمارے آٹوموبائل سیکٹر کی ترقی کی خواہش اور ضرورت ہے اور یہ دونوں چیزیں زندہ ہیں۔ اس سمت میں آنے والی کئی دہائیوں تک ہندوستان عالمی لیڈر رہے گا۔ نوجوان آپ کے گاہک رہیں گے ، کیونکہ آپ کا دوسرا گاہک متوسط طبقہ ہے ۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی آٹوموبائل صنعت نے گزشتہ سال 12 فیصد کی شرح نمو سے ترقی کی۔ میک ان انڈیا اور میک فار دی ورلڈ کے منتر پر عمل کرتے ہوئے اب برآمدات بھی بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کا سفر بھی نقل و حمل کے شعبے میں بے مثال تبدیلی کا سفر ہوگا اور یہ کئی گنا توسیع کا سفر ہونے والا ہے ۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی نوجوان آبادی، متوسط طبقہ، بڑھتی ہوئی شہری کاری، جدید اور بنیادی ڈھانچہ کی سہولیات، ہندوستان میں بنی سستی گاڑیوں کی فراہمی، یہ چیزیں ہندوستان کے آٹوموبائل سیکٹر کو آگے لے جانے والی ہیں۔
اپنی تقریر کے آغاز میں وزیر اعظم نے اپنی حکومت کو مسلسل تیسری بار عوام سے مینڈیٹ ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ”پچھلی بار جب میں آپ کے درمیان آیا تھا، لوک سبھا کے انتخابات زیادہ دور نہیں تھے ۔ اس دوران آپ کے اعتماد کی وجہ سے میں نے کہا تھا کہ اگلی بار بھی میں بھارت موبیلٹی ایکسپو میں ضرور آؤں گا۔ ملک نے ہمیں تیسری بار نوازا ہے ، آپ سب نے مجھے یہاں بلایا، اس کے لیے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔’’

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چیمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب، کیپٹنز میٹ! روہت کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا یوٹرن

Next Post

دھنکڑ لکشدیپ پہنچے ، اسے سیاحوں کے لیے جنت قرار دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
این ڈی اے کے امیدوار‘ جگدیپ دھنکھڑ نائن صدر منتخب

دھنکڑ لکشدیپ پہنچے ، اسے سیاحوں کے لیے جنت قرار دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.