سرینگر//
بی جے پی کے جنرل سکریٹری (آرگنائزیشنز) اشوک کول کا کہنا ہے کہ او بی سی کی ریزرویشن میں اضافہ بی جے پی نے نہیں بلکہ کمیشن نے کیا ہے ۔
کول نے کہا کہ او بی سی کے جو ریزویشن کا شیڈول باقی ملک میں ہے وہی جموںکشمیر میں بھی ہے ۔
بی جے پی جنرل سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
کول نے کہا’’و بی سی جس کو پہلے او ایس سی کہتے تھے کو پہلے۲فیصد ریزرویشن تھی پھر بی جے پی نے اس کو بڑھا کر ۴فیصدی کر دیا اور اس کے بعد کمیشن نے اس کو مزید اضافہ کرکے۸فیصد کر دیا گیا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ بی جے پی نے نہیں بلکہ کمیشن نے کیا ہے ۔
بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ او بی سی کی ریزرویشن میں جو شیڈول پورے ملک میں ہے وہی جموں وکشمیر میں بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر اس میں کوئی نا انصافی ہے تو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس کیلئے ایک سب کمیٹی بنائی ہے جو اس کو دیکھے گی۔
کول نے کہا کہ بی جے پی ۲۶نومبر سے۲۶جنوری تک دو ماہ کے دوران آئین کے احترام میں تقاریب کا اہتمام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان تقاریب میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ آئین کو کس طرح آگے بڑھایا جا سکتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا آئین دنیا کا سب سے بڑا اور مکمل آئین ہے جس میں تمام ذاتوں کے حقوق کا احترام کیا گیا۔
بی جے پی جنرل سکریٹری نے کہا کہ جموں وکشمیر میں۵۰ہزار کروڑ روپیوں کے انفراسٹرکچر پروجیکٹ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور جموں میں رنگ روڈ بن رہے ہیں، ایکسپریس ویز بن رہے ہیِ ریلوے یہاں آر ہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر میں اس سے زیادہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔