تل ابیب///
اسرائیلی صدر آئزک ہرتزوگ نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا یہ خیر موقف بدھ کے روز ایک ٹی وی انٹرویو میں سامنے آیا۔
ہرتزوگ کا کہنا تھا کہ "اسرائیل کے صدر کی حیثیت سے میں پوری وضاحت کے ساتھ کہتا ہوں کہ یہ ہی درست راستہ ہے، یہ ایک اہم راستہ ہے، ایک ضروری راستہ ہے۔ ہمارے بچے اور بچیوں کی واپسی سے زیادہ اہم کوئی اخلاقی، انسانی، یہودی یا اسرائیلی پاسداری نہیں ہے، خواہ وہ اپنے گھروں کو خیریت کے ساتھ لوٹیں یا پھر سلامتی کے ساتھ رہیں”۔
ہرتزوگ کا مزید کہنا تھا کہ "میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور مذاکراتی ٹیم کی حمایت کرتا ہوں جنھوں نے اس معاہدے کے لیے کوشش کی۔ میں حکومتی ارکان پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس معاہدے کی منظوری دیں جو ہمارے بچے اور بچیوں کی وطن واپسی کی خاطر ان کے سامنے پیش کیا جائے گا”۔