ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جنگ کی طوالت مغرب کو تھکا سکتی ہے: یوکرین کی تشویش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-12
in عالمی خبریں
A A
اقوام متحدہ نے یوکرین میں روس کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

کیف//
یو کرین پر روس کے حملے کو چار ماہ مکمل ہونے کو ہیں اور ایسے میں یو کرین کے عہدیداروں میں یہ تشویش پائی جا رہی ہے کہ آیا مغرب اس جنگ کی طوالت سے اکتا جائے گا۔
یوکرین کو یہ خدشہ بھی ہے کہ روس اس کا فائدہ اٹھا کر یو کرین کو سمجھوتے پر مجبور کر سکتا ہے۔اس بارے میں یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اب تک یہ کہہ کر مزاحمت کرتے رہے ہیں کہ یوکرین امن اپنی شرائط پر ہی قبول کرےگا۔
صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ”تھکاوٹ بڑھتی جا رہی ہے۔ لوگ جنگ کا کوئی ایسا نتیجہ چاہتے ہیں جو ان کے اور ہمارے حق میں بھی ہو۔”
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے ایک انٹرویو میںپینٹا سینٹر نامی تھنک ٹینک کے سیاسی تجزیہ کار ولودیمیر فیسنکو کا کہنا تھا کہ”یہ واضح ہے کہ روس مغرب کو تھکا دینا چاہتا ہے اور اب وہ اس مفروضے پر اپنی حکمت عملی بنا رہا ہے کہ مغربی ممالک تھک جائیں گے اور پھر بتدریج اپنے فوجی بیانات کو زیادہ موافقانہ بنانے لگیں گے۔”
اسی دوران یو کرین کے مشرق میں سیورو ڈونیسک پر کنٹرول کی لڑائی جمعے کو بھی جاری رہی۔ یو کرین کے عہدیداروں نے مغرب سے راکٹ سسٹم اور توپ خانے سمیت ہتھیاروں کے مطالبے میں اضافہ کر دیا ہے۔
یو کرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے نائب سربراہ واڈیم سکی بٹسکی نے برطانوی اخبار ‘گارڈین کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ جنگ آرٹلری یعنی توپ خانے کی جنگ ہے۔ ان کے مطابق روس کے 10 سے 15 توپ خانوں کے مقابلے میں یوکرین کے پاس صرف ایک آرٹلری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مغربی رفقاکے پاس جو کچھ تھا انہوں نے اس کا 10 فی صد ہمیں دیا ہے۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکہ یو کرین کو جدید راکٹ سسٹم اور ہتھیار فراہم کرے گا جو اسے روس کے کلیدی اہداف کو زیادہ درست طور پر نشانہ بنانے میں مدد دیں گے۔
صدر زیلنسکی نے سیورو ڈونیسک کی لڑائی کو جنگ کی مشکل ترین لڑائیوں میں سے ایک کہا ہے جو ان کے مطابق کئی لحاظ سے ڈونباس کی قسمت کا فیصلہ کرے گی جس کے بارے میں روس کا دعویٰ ہے کہ اس کے 97 فی صد حصے پر اس کا قبضہ ہے۔
یو کرین کی سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اولیسکی ڈینیلوف نے خبر رساں ادارے ‘رائٹرز سے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ روسی فوجیں اپنی پوری توجہ سیورو ڈونیسک کے علاقے پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی فوجیں جوابی توپ خانے کی شدید کمی کا سامنا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے بغیر بھی ہم ٹھیک ہیں۔ ہم اپنی پوزیشن پر ڈٹے ہیں اور ہمارے سرجن مناسب سازوسامان نہ ہونے کے باوجود ہمارے فوجیوں کی زندگی بچانے کے لیے جو کر رہے ہیں وہ ناقابلِ یقین ہے۔ْ

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرینی صدر روسی حملے کی امریکی وارننگ کو مسلسل نظر انداز کرتے رہے: صدر بائیڈن

Next Post

جنوبی افریقا میں تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم؛ 15 ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان

جنوبی افریقا میں تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم؛ 15 ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.