جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یوکرینی صدر روسی حملے کی امریکی وارننگ کو مسلسل نظر انداز کرتے رہے: صدر بائیڈن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-12
in عالمی خبریں
A A
یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا،امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

واشنگٹن//
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس نے یوکرین کو بارہا خبردار کیا تھا کہ روس حملہ کرنے والا ہے، لیکن یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی یہ بات سننے کے لیے تیار نہیں تھے۔
جمعے کو لاس اینجلس میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے ایسے وقت میں روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی حمایت کا اعادہ کیا جب یوکرین جنگ چوتھے ماہ میں داخل ہو چکی ہے۔
صدر بائیڈن نے یوکرین جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "دوسری جنگِ عظیم کے بعد ایسا کبھی نہیں ہوا جو اب یوکرین میں ہو رہا ہے، میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ کہیں گے کہ میں یہ بات بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہوں۔ لیکن ہمارے پاس ڈیٹا ہے جس کی بنیاد پر ہم یہ کہہ سکتے تھے کہ پوٹن یوکرین پر چڑھائی کریں گے۔ "جنگ کے بعد یوکرین کے صدر کی دلیری اور عزم کو امریکہ سمیت دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے، لیکن جنگ شروع ہونے سے قبل اُن کی تیاری اور تخمینوں کے حوالے سے اُن کی قیادت پر سوال بھی اُٹھائے جاتے ہیں۔
چوبیس فروری کو روسی حملے سے چند ہفتوں قبل تک یوکرینی صدر عوامی سطح پر اس تشویش کا اظہار کرتے رہے کہ بائیڈن انتظامیہ بار بار یہ وارننگ دے رہی ہے کہ روس یوکرین پر حملہ کرنے والا ہے۔صدر زیلنسکی کو یہ بھی تشویش تھی کہ جنگ کے منڈلاتے بادل یوکرینی معیشت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اب یوکرینی حکام اس پر فکر مند ہیں کہ طویل ہوتی جنگ کی وجہ سے اس کے مغربی اتحادیوں کی حمایت میں کمی آ سکتی ہے۔
یوکرینی حکام کو خدشہ ہے کہ طویل ہوتی جنگ اور مغربی ملکوں کی حمایت میں کمی سے فائدہ اُٹھا کر روس یوکرین کو کسی سمجھوتے پر مجبور کر سکتا ہے۔ یوکرینی صدر جنگ کے آغاز کے بعد سے لے کر اب تک روس کے ساتھ کسی بھی سطح کے سمجھوتے سے انکار کرتے ہوئے جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یوکرین کے یورپی اتحادیوں کے علاوہ امریکہ نے روسی جارحیت کے بعد سے لے کر اب تک یوکرین کو اربوں ڈالر کا فوجی سازو سامان فراہم کیا ہے۔
اکتیس مئی کو امریکی اخبارنیو یارک ٹائمز میں لکھے گئے مضمون میں صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکہ یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم فراہم کرے گا جس کے ذریعے وہ روسی اہداف کو مہارت سے نشانہ بنا سکے گا۔
صدر بائیڈن نے لکھا تھا کہ وہ یوکرینی حکومت پر عوامی یا نجی سطح پر ایسا کوئی دباؤ نہیں ڈالیں گے کہ وہ اپنی علاقائی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ کر لیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری لنکا کو سنگین انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اقوام متحدہ

Next Post

جنگ کی طوالت مغرب کو تھکا سکتی ہے: یوکرین کی تشویش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

2025-07-09
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

2025-07-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی

2025-07-09
عالمی خبریں

ٹیکساس میں ہولناک سیلاب؛ 82افراد ہلاک

2025-07-08
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی

2025-07-08
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
عالمی خبریں

نائیجیریا میں سڑک حادثہ 21 افراد ہلاک

2025-07-08
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
Next Post
اقوام متحدہ نے یوکرین میں روس کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی

جنگ کی طوالت مغرب کو تھکا سکتی ہے: یوکرین کی تشویش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.