نئی دہلی//عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے آج دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا انتخابی گانا ‘پھر لائیں گے کیجریوال’ لانچ کیا۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے یہ انتخابات دہلی کے لوگوں کے لئے ایک تہوار کی طرح ہیں۔ اس پورے الیکشن میں دہلی سمیت پورے ملک کے لوگ عام آدمی پارٹی کی انتخابی مہم کے گانے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ شادیوں اور سالگرہ کی تقریبات میں اس گانے کو بہت چلائیں اور اس پر ڈانس کریں۔ انہوں نے کہا ”ہمارے ملک میں ایک گالی گلوچ پارٹی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ اسے بھی یہ گانا پسند آئے گا۔’’
انہوں نے ‘ ایکس ‘ پر کہا کہ "یہ گانا ہر دہلی والے کی آواز ہے ۔ یہ دہلی کا گانا ہے ۔ گالی گلوچ کرنے والوں کو بھی یہ گانا پسند آئے گا۔ وہ کمرے کو بند کر کے اس پر ناچ بھی سکتے ہیں۔
آپ کے سینئر لیڈر اور دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے ‘ ایکس ‘ پر کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لیے عام آدمی پارٹی کا یہ تشہیری گانا دہلی کے ہر عام آدمی کے دل کی بات کرتا ہے ۔ گزشتہ 10 برسوں میں اروند کیجریوال نے دو کروڑ دہلی والوں کا ایک خاندان کی طرح خیال رکھا، یہی وجہ ہے کہ دہلی والے ‘کیجریوال کو دوبارہ لائیں گے ‘۔
پارٹی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ آپ کا ‘پھر لائیں گے کیجریوال’ مہم کا گانا ہلچل مچانے والا ہے ۔ یہ گانا ہر گھر تک پہنچ جائے گا۔ عوام مسٹر کیجریوال کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے ۔
پارٹی کے دہلی ریاستی کوآرڈینیٹر گوپال رائے نے کہا کہ آج پارٹی نے انتخابی مہم کا گانا ‘پھر لائیں گے کیجریوال’ لانچ کیا ہے ۔ ہماری مہم اس تھیم کے ساتھ تیز ہوگی۔ عوام کے ساتھ مل کر ہم دوبارہ دہلی میں حکومت بنائیں گے اور عوام کے لیے کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا "ہم دہلی کے لوگوں کو دوبارہ 24 گھنٹے مزید مفت بجلی فراہم کریں گے ۔ ہم دوبارہ مفت اور صاف پانی فراہم کریں گے ۔ دوبارہ اچھے ا سکول اوراسپتال بنائیں گے ۔ محلہ کلینک بنائیں گے ۔ خواتین پھر سے بسوں میں مفت سفر کریں گی۔ بزرگوں کو دوبارہ مفت تیرتھ یاترا کی سہولت فراہم کریں گے ۔ کچی کالونیوں میں دوبارہ سڑکیں بنائی جائیں گی۔ ہم نے جو کام کیا تھا وہ کریں گے اور نیا کام بھی کریں گے ۔ دہلی کی ماؤں بہنوں کو اعزازیہ دیں گے ، بزرگوں کا مفت علاج کریں گے ۔