ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

تلنگانہ کے سابق وزیر تارک راما راو کو ای ڈی کی نوٹس،فارمولہ ای کیس میں حاضر ہونے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-02
in قومی خبریں
A A
بینک منی لانڈرنگ کیس:ای ڈی کے سرینگر میں۶مقامات پر چھاپے

Enforce

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

حیدرآباد// بھارت راشٹرا سمیتی کے کارگذارصدر وتلنگانہ کے سابق وزیربلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ کو 7 جنوری کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے کی نوٹس جاری کی گئی ہے ۔ یہ نوٹس فارمولہ ای ریس کیس سے متعلق ہے ، جس میں 45 کروڑ روپے کی ایک غیر ملکی ادارے کو منتقلی کا معاملہ زیر دوراں ہے ۔
اس کیس میں، ای ڈی نے پہلے مسٹرراوکو سمن جاری کیے تھے اور اے آئی ایس عہدیدار اروند کمار، سابق پرنسپل سکریٹری بلدی نظم ونسق وشہری ترقی اور بی ایل این ریڈی سابق چیف انجینئر حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو 2 اور 3 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ای ڈی، منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ایک ایف آئی آر کی بنیاد پر جانچ کر رہی ہے ، جو اینٹی کرپشن بیورو نے 2023 میں حیدرآباد میں فارمولہ ای کار ریس کے انعقاد میں مبینہ مالی بے قاعدگیوں کے سلسلے میں درج کی تھی۔ مرکزی جانچ ایجنسی یہ بھی جانچ کر رہی ہے کہ آیا 45 کروڑ روپے فارمولہ ای آرگنائزرز ایک غیر ملکی کمپنی، کو منتقل کرنے میں فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ اے سی بی کی جانب سے 19 دسمبر کو تارک راما راوکے خلاف دائر ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے ، ای ڈی نے 20 دسمبر کو منی لانڈرنگ کیس درج کیا۔ یہ ایف آئی آربدعنوانی کے روک تھام ایکٹ اورتعزیرات ہند کی دفعات 409 (اعتماد شکنی) اور 120بی (فوجداری سازش) کے تحت درج کی گئی ہے ۔
ایف آئی آرمیں تارک راما راوکو اصل ملزم کے طور پر پیش کیا گیا ہے ، جب کہ اروند کمار اور ریڈی کو بالترتیب دوسرے اور تیسرے ملزم کے طور پر شامل ہیں۔منگل کو تلنگانہ ہائی کورٹ نے تارک راما راو کی جانب سے دائر کی گئی اس درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا، جس میں انہوں نے فارمولہ ای کار ریس کے انعقاد میں مبینہ مالی بے قاعدگیوں کے سلسلے میں ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے عبوری احکامات کو بھی توسیع دی، جن کے تحت پولیس کو ہدایت دی گئی کہ وہ فیصلے کے اعلان تک تارک راما راوکو گرفتار نہ کرے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی نے کیجریوال سے نئے سال پر جھوٹ اور فریب کی سیاست ترک کرنے کی اپیل کی

Next Post

غزہ میں سالِ نو؛ اسرائیلی میزائلوں کی آتش بازی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
Next Post
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید

غزہ میں سالِ نو؛ اسرائیلی میزائلوں کی آتش بازی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.