لاہور//سال 2024ء اپنے اختتام پر ہے اور اس دوران کرکٹ کے میدانوں میں بننے والے ریکارڈز شائقین کی توجہ کا مرکز رہے لیکن آج ہم آپ کو رواں سال سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کا بتائیں گے جن میں قومی ٹیم کے صائم ایوب اور محمد رضوان بھی شامل ہیں ۔
سب سے زیادہ چھکے لگانے کی فہرست میں پاکستان کے صائم ایوب نے بھی جگہ بنائی وہ 37 چھکوں اور 144 چوکوں کے ساتھ 16 ویں نمبر پر ہیں ۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اس فہرست میں 21 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں ، انہوں نے 35 چھکے اور 108 چوکے لگائے ۔
متحدہ عرب امارات کے کھلاڑی محمد وسیم نے ایک سال میں چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کر ڈالا انہوں نے 37 میچز میں سب سے زیادہ 61 چھکے لگاتے ہوئے 37 میچز میں 1110 رنز بنائے تاہم ان کے چوکوں کی تعداد صرف 83 رہی۔