نئی دہلی// نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنک ڑ کل سے تلنگانہ کے دو روزہ دورے پر ہوں گے ۔
نائب صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر دھنکڑ 25 اور 26 دسمبر کو تلنگانہ کے میدک اور حیدرآباد کا دورہ کریں گے ۔
مسٹر دھنکڑ بدھ کو میدک ضلع کے ٹونیکی میں انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے کرشی وگیان کیندر میں قدرتی اور نامیاتی کسانوں کے اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کریں گے ۔