جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ولیمسن کی سنچری کے بعد نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے انگلینڈ پر اپنی گرفت مضبوط کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-17
in کھیل
A A
کورونا سے متاثر ولیمسن دوسرے ٹیسٹ سے باہر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

ہیملٹن//ی) کین ولیمسن (156)، ڈیرل مچل (60)، مچل سینٹنر (49) اور ٹام بلنڈل (ناٹ آؤٹ 44) کی دلیرانہ بلے بازی کے بعد نیوزی لینڈ نے پیر کو تیسرا ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن 658 رنز کا بڑا ہدف دیتے ہوئے دوسری اننگز میں 18 رنز کے اسکور پر دو وکٹیں حاصل کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔
یہاں آج نیوزی لینڈ نے کل کے اسکور تین وکٹ پر 136 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ کین ولیمسن اور راچن رویندرا کی جوڑی نے چوتھی وکٹ کے لیے 107 رنز جوڑے۔ میتھیو پوٹس نے راچن رویندرا (44) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے ڈیرل مچل نے چارج سنبھال لیا۔ ڈیرل مچل (60) کو جیکب بیتھل نے آؤٹ کیا۔ گلین فلپس (تین) اور مچل سینٹنر (49) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کین ولیمسن نے 204 گیندوں پر 156 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس کے دوران 20 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ نیوزی لینڈ نے 101.4 اوورز میں 453 رنز بنائے اور پہلی اننگز کی بنیاد پر 204 رنز کی برتری کے ساتھ انگلینڈ کو جیت کے لیے 658 رنز کا ہدف دیا گیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے تین، بین اسٹوکس اور شعیب بشیر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ میتھیو پوٹس، گس اٹکنسن اور جو روٹ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے آنے والے انگلینڈ کی شروعات بہت خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں بین ڈکٹ (چار) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ وہ ٹم ساؤتھی کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد پانچویں اوور میں میٹ ہنری نے انگلینڈ کو دوسرا جھٹکا دے کر زیچ کرولی (پانچ) کو ایل بی وِنگ کر کے پویلین بھیج دیا۔ دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ چھ اوورز میں 18 رنز پر دو وکٹوں کے نقصان پر مشکل میں تھا جس کے ساتھ جیکب بیتھل (نو) 9 رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری اور ٹم ساؤتھی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 347 رنز بنائے تھے۔ جبکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 143 رنز بنا سکی تھی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارت کی خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی پُسرلا وینکٹا سندھو نے منگنی کرلی

Next Post

بحران میں پھنسی ہندوستانی ٹیم کو روہت اور راہول کا سہارا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا

بحران میں پھنسی ہندوستانی ٹیم کو روہت اور راہول کا سہارا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.