بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

گابا میں پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر، صرف 13.2 اوور ڈالے جاسکے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-15
in کھیل
A A
پنک بال ٹیسٹ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 238 رن سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

برسبین//) آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی بارڈر گاوسکر ٹرافی سیریز کا تیسرا میچ ہفتہ کو گابا میں شروع ہوا۔ تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن مسلسل بارش کی وجہ سے رخنہ پڑا اور پہلے دن صرف 13.2 اوور کرائے جاسکے جس میں میزبان ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 28 رن بنائے۔
ہندستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ آر اشون اور ہرشیت رانا کی جگہ رویندر جڈیجہ اور آکاش دیپ کو ٹیم میں جگہ دی گئی۔ آسٹریلیا ایک تبدیلی کے ساتھ گابا میں اترا ہے۔ اسکاٹ بولینڈ کی جگہ جوش ہیزل ووڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
میچ کے پہلے دن کے پہلے سیشن میں بارش کی وجہ سے کھیل دو بار روکا گیا۔ لنچ سے قبل بارش کے بعد کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔
میچ آفیشلز نے بقیہ دنوں کے لیے میچ جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اگر موسم ٹھیک رہا تو دوسرے دن 98 اوورز کا کھیل ہوگا۔
پہلے دن کے کھیل میں آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر عثمان خواجہ 47 گیندوں پر 19 رن بنانے کے بعد میدان میں موجود رہے اور نیتھن میک سوینی نے 33 گیندوں پر صرف چار رن بنائے۔ آسٹریلیائی اوپنرز نے محتاط انداز میں ہندستانی گیند بازوں محمد سراج اور آکاش دیپ کی جارحانہ باؤلنگ کا سامنا کیا اور بارش شروع ہونے سے قبل بغیر کسی نقصان کے 28 رن بنا لیے۔ سراج اور آکاش دیپ دونوں نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور وکٹیں لینے کی پوری کوشش کی لیکن دونوں گیند باز کامیاب نہ ہو سکے۔
پہلے دن کا میچ بوندا باندی سے شروع ہوا اور لنچ سے قبل شدید بارش کی وجہ سے گراؤنڈ میں پانی بھر گیا، حالانکہ گراؤنڈ میں نکاسی کا بہت اچھا نظام تھا۔ گراؤنڈ اسٹاف نے انتھک محنت کی لیکن جب صورتحال بہتر نہ ہوئی تو دوپہر کے کھانے کے بعد کھیل کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

2024 میں پاکستان سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز ہارنے والی ٹیم بن گئی

Next Post

شکیب الحسن کا مشکوک ایکشن، انگلینڈ میں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
شکیب، نجم الحسن سے بند کیمرے میں ملاقات کے بعد جنوبی افریقہ جانے کو تیار

شکیب الحسن کا مشکوک ایکشن، انگلینڈ میں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.