نئی دہلی// عام آدمی پارٹی نے پیر کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی، جس میں سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو پٹپڑ گنج کے بجائے جنگپورہ سے میدان میں اتارا گیا ہے ، جب کہ حال ہی میں پارٹی میں شامل ہونے والے کوچنگ بزنس سے وابستہ ٹیچر اودھ اوجھا کو پٹپڑ گنج سے امیدوار بنایا گیا ہے ۔
اے اے پی کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں نریلا سے دنیش بھاردواج، تیمار پور سے سریندر پال سنگھ بٹو، آدرش نگر سے مکیش گوئل، منڈکا سے جسبیر کرالا، منگول پوری سے راکیش جاٹو دھرمرکشک، روہنی سے پردیپ متل، چاندنی چوک سے پنردیپ سنگھ ساہنی (سیبی) ، پٹیل نگر سے پرویش رتن، مادی پور سے راکھی برلان، جنک پوری سے پروین کمار، بجواسن سے سریندر بھاردواج، پالم سے جوگندر سولنکی، جنگپورہ سے منیش سیسودیا، دیولی سے پریم کمار چوہان، ترلوک پوری سے انجنا پارچا، پٹپڑ گنج سے اودھ اوجھا، کرشنا نگر سے وکاس بگا، گاندھی نگر سے نوین چودھری (دیپو)،شاہدرہ سے پدم شری جیتندر سنگھ اور شنٹی اور مصطفی آباد سے عادل احمد خان کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔
عام آدمی پارٹی نے کچھ دن پہلے 11 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔