جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بین الاقوامی سازش کو روکنے میں ناکام امت شاہ کو باہر کریں مودی: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-07
in قومی خبریں
A A
bjpcongress
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی//کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت کہتی ہے کہ ملک کے خلاف بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے تو یہ بہت سنگین مسئلہ ہے اور ایسی سازش کرنے والے کا پردہ فاش کرنے میں ناکام ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کوعہدے سے ہٹا دینا چاہئے ۔
کانگریس کی ترجمان راگنی نائک نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک بھر میں فرقہ پرستی، تشدد اور نفرت کا زہر پھیلایا جا رہا ہے – ‘بٹیں گے تو کٹیں گے ‘ جیسے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ ایسے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کنیا کماری سے کشمیر تک اور منی پور سے مہاراشٹر تک کی یاترائیں نکالیں، جس کا مقصد محبت سے ہندوستان کو جوڑنا تھا۔
انہوں نے کہا، ‘‘ایک شخص جو مزدور، کسان، موچی، بڑھئی، ڈرائیور جیسے تمام طبقات کی زندگیوں سے جڑی جدوجہد کو سمجھ کر اس کا حل تلاش کرتا ہے ، ایک شخص جو دلتوں، پسماندہ طبقات، خواتین کی آواز اٹھاتا ہے ، ان کے حق کی لڑائی لڑتا ہے ، اس شخص کو یہ لوگ غدار کہتے ہیں۔ لیکن سچ یہ ہے کہ بی جے پی-آر ایس ایس ملک کا سب سے بڑا ٹکڑے ٹکڑے گینگ ہے ۔ راہل جی ہمیشہ عوامی مسائل کو اٹھاتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی اٹھائیں گے ۔ وہ آپ کی دھمکیوں اور الزامات سے نہیں ڈرتے ۔
ترجمان نے کہا، ‘‘جب وزیر اعظم نریندر مودی آئی ایس آئی کو ریڈ کارپٹ بچھا کر ملک میں مدعو کرتے ہیں اور وہی آئی ایس آئی پلوامہ کا سارا ٹھیکرا ہمارے ملک پر پھوڑ دیتا ہے ، تب آپ نے انہیں غدار نہیں کہا۔ مودی جب بیرون ملک جا کر کہتے ہیں کہ پچھلے جنم میں کوئی پاپ کئے ہوں گے ، تبھی ہندوستان میں پیداہوئے ہیں، تب انہیں غدار نہیں کہاجاتا۔ جب مسٹر مودی بن بلائے بریانی کھانے پاکستان چلے جاتے ہیں، تب انہیں غدار نہیں کہاجاتا۔ جب مسٹر مودی چین کو کلین چٹ دے یتے ہیں، تو یہ غداری کے زمرے میں نہیں آتا۔ آج ملک کے لوگ ایسے دوہرے کردار والے بی جے پی کے لوگوں پر ہنس رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، ”جب ملک کا انا دتا کہتا ہے – ہم کالے قوانین کو برداشت نہیں کریں گے ، ہم احتجاج کریں گے ، تو بی جے پی کے لئے یہ بین الاقوامی سازش اور فنڈنگ [؟][؟]کا حصہ بن جاتا ہے ۔ جب سونم وانگچک اپنے ساتھیوں کے ساتھ لداخ سے آتے ہیں اور اپنا مطالبہ پیش کرتے ہیں، تو وہ بین الاقوامی سازش کا حصہ ہوجاتے ہیں۔ منی پور ڈیڑھ سال سے جل رہا ہے لیکن نریندر مودی وہاں نہیں جاتے کیونکہ یہ بھی بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے ۔ اگر مسٹرمودی سے مہنگائی، بے روزگاری پر سوال پوچھ لیا جائے تو آپ غدار ہیں۔ نوجوان روزگار مانگ لیں تو ان کو لاٹھی ماری جائے گی، کیونکہ وہ بھی سازش کا حصہ ہیں۔ اگر ملک میں اتنی بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے تو آپ وزیر داخلہ امیت شاہ کی چھٹی کیوں نہیں کرتے ہیں۔
کیا نریندر مودی کی حکومت اتنی کمزور ہے ، جس کے خلاف کوئی بھی بین الاقوامی سازش ہوتی رہتی ہے ۔ اس ملک میں کسی نے بین الاقوامی سازش رچی ہے تو وہ گوتم اڈانی ہیں، جن پر رشوت ستانی اور غبن کا الزام لگایا گیا ہے اور جس نے ہندوستان کی شبیہ کو خراب کرنے کا کام کیا ہے ۔
ترجمان نے کہا، ”بی جے پی کے لوگ کہتے ہیں کہ کانگریس پارٹی ملک کی معیشت کو غیر مستحکم کرنے کا کام کر رہی ہے ، لیکن سچ یہ ہے کہ بی جے پی والے معیشت کو غیر مستحکم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ جب ملک میں نوٹ بندی اور غلط جی ایس ٹی نافذ کیا گیا تو سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے نریندر مودی کو خبردار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر آپ نوٹ بندی کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو جی ڈی پی گر جائے گی، تب مسٹر مودی نے ان کا مذاق اڑایا تھا، لیکن آج پوری حقیقت ملک کے سامنے ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دھنکڑ، مودی اور اوم برلا نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا

Next Post

آئین کے حوالے سے ڈھونگ کرنے والے بنگلہ دیش کی صورتحال پر خاموش ہیں: یوگی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار یوپی وزیر اعلی کا حلف لیا

آئین کے حوالے سے ڈھونگ کرنے والے بنگلہ دیش کی صورتحال پر خاموش ہیں: یوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.