بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

’’پاکستان کے بھارت نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘؛ سابق بھارتی کرکٹر کا طنز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-04
in کھیل
A A
ہربھجن سنگھ کو عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا کیلئے نامزد کر دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

نئی دہلی//
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست کو شامل کرتے ہوئے پاکستان کے موجودہ حالات کو ٹیم کےلیے نامناسب قرار دے دیا۔
اسپورٹس ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اگر آپ ہندوستان نہیں آنا چاہتے تو مت آئیں، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔ اگر پاکستان بھارت نہ آئے تو زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ آپ موجودہ کرکٹرز سے پوچھ سکتے ہیں اور ان کی بھی یہی رائے ہوگی۔
سابق کرکٹر نے ایک مرتبہ ماضی میں سری لنکن ٹیم پر ہوئے حملے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان میں صورتحال مختلف ہوتی تو چیزیں مختلف ہوسکتی تھیں۔
ادھر بھارت کی اپنی ریاستوں منی پور، میزو رام میں علیحدگی پسندوں کی تحریک چل رہی ہے جبکہ مندر مسجد تنازع کو لے کر سنبھل میں فسادات پھوٹ پڑے ہیں جس میں 6 سے زائد مسلمانوں کو شہید کردیا گیا تاہم بھارتی کرکٹر اپنے ملک میں بھڑکتی مذہب کی آگ پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
انٹرویو میں ہربھجن سنگھ نے ماضی کے وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں پاکستان گیا تھا تو شاندار میزبانی کی گئی تھی، ہم بازار جاتے تھے تو وہ ہم سے کھانے کے پیسے نہیں لیتے تھے جبکہ ہمیں لوگوں نے تحفے دیے تھے۔
ہربھجن نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں شائقین ویرات کوہلی جیسے دیگر بھارتی سپر اسٹارز کو نہیں دیکھ پارہے جس کا ہمیں دکھ ہے لیکن ہندوستان اپنی ٹیم اس وقت پاکستان نہیں بھیج سکتا۔
سابق بھارتی کرکٹر نے بھارتی انکار پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے کو نہ الجھائے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ ضد پر قائم رہ کر ٹورنامنٹ نہیں روک سکتے، بہت سے ممالک ہیں جو ایونٹ ہوسٹ کرنا چاہتے ہیں۔
ادھر چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر بی سی سی آئی اور پی سی بی کے درمیان آنے والی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کو لے کر اختلاف بدستور برقرار ہے۔ پاکستان نے بھارت کو پارٹنر شپ یا فیوژن فارمولا پیش کیا ہے لیکن یہاں بھی بھارت کو اعتراض ہے۔
پاکستان نے موقف اپنایا ہے کہ پاکستان 2031 تک تمام آئی سی سی ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈلز چاہتا ہے کیونکہ ہمیں بھی حکومت کی طرف سے بھارت جانے کی اجازت نہیں ملے گی، جس پر آئی سی سی اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مداح نے رونالڈو کو چیلنج ہرا کر 1 ملین ڈالر کا انعام جیت لیا

Next Post

دوسرا ٹی 20: پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

دوسرا ٹی 20: پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.