ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ریونیو سروس افسران ملک کی اقتصادی سرحدوں کے محافظ ہیں: مرمو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-03
in قومی خبریں
A A
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

MURMU

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فائر سروس کو موثر اور محفوظ بنایا جائے گا: ریکھا گپتا

جگد گرو رام بھدراچاریہ اور نغمہ نگار گلزار گیان پیٹھ ایوارڈ سے سرفراز

نئی دہلی//صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ریونیو سروس کے افسران کو ملک کی اقتصادی سرحدوں کا محافظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا کیونکہ دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت کو آسان بنانے کے معاہدوں میں بھی ان کا اہم کردار ہوگا۔
محترمہ مرمو نے پیر کو یہاں راشٹرپتی بھون میں انڈین ریونیو سروس (کسٹم اور بالواسطہ ٹیکس) کے ٹرینی افسران سے ملاقات کی۔
ریونیو افسروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انڈین ریونیو سروس (کسٹم اور بالواسطہ ٹیکس) ہماری معیشت کو مشترکہ ٹیکس نظام اور مشترکہ انتظامی اقدار کے ذریعے جوڑتی ہے ۔ یہ سروس ملک کی ٹیکس انتظامیہ میں یکسانیت کو فروغ دیتی ہے ۔ انڈین ریونیو سروس کے افسران مختلف ریاستوں کی حکومت، کاروبار اور ٹیکس انتظامیہ کے درمیان ایک بہت اہم کڑی ہیں۔
محترمہ مرمو نے کہا کہ دنیا کے بدلتے ہوئے سماجی و اقتصادی منظر نامے میں قومی مفاد کا ایجنڈا بڑی حد تک بین الاقوامی اقتصادی تعاون سے طے ہوتا ہے ۔ ریونیو سروس کے افسران ملک کی معاشی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ انہیں ہمیشہ ایمانداری اور لگن سے کام کرنا ہوگا۔ کیونکہ دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت کو آسان بنانے کے معاہدوں میں بھی ان کا کردار اہم ہوگا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ انڈین ریونیو سروس (کسٹمز اور بالواسطہ ٹیکس) ملک کو معاشی ترقی اور کاموں جیسے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق، سماجی-اقتصادی اسکیموں کو چلانے ، تعلیم اور صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے وسائل کا استعمال کرنے کے قابل بناتی ہے ۔ یہ کام ملک کی تعمیر میں انڈین ریونیو سروس کے افسران کے اہم کردار پر زور دیتا ہے ۔ انہوں نے ٹرینی افسران سے کہا کہ بطور ایڈمنسٹریٹر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے انہیں ایسا نظام اور عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے جو شفاف ہوں اور احتساب کو یقینی بنائیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس نئے اور متحرک دور میں ٹیکس وصولی میں کم مداخلت اور ٹیکنالوجی کا زیادہ استعمال کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے ۔ ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں نئے آئیڈیاز اور نئے حل پیش کرنے کی ذمہ داری نوجوان افسران پر عائد ہوتی ہے ۔
صدر جمہوریہ نے افسروں کو مشورہ دیا کہ وہ یاد رکھیں کہ ملک کی آمدنی بڑھانے کا واحد ذریعہ ٹیکس نہیں ہے ۔ یہ سماجی، اقتصادی اور سیاسی ترقی کے لیے بھی ضروری ہے ۔ ملک کے شہری جو ٹیکس ادا کرتے ہیں وہ ملک اور اس کے عوام کی ترقی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اس لیے اگر وہ اپنا کام لگن اور محنت سے کریں گے تو وہ ملک کی ترقی میں بھرپور حصہ ڈال سکیں گے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جوروٹ نے سچن ٹنڈولکر کا طویل ریکارڈ بالآخر توڑ ہی دیا

Next Post

سپریم کورٹ نے پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی تعداد بڑھانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

فائر سروس کو موثر اور محفوظ بنایا جائے گا: ریکھا گپتا

2025-05-17
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

جگد گرو رام بھدراچاریہ اور نغمہ نگار گلزار گیان پیٹھ ایوارڈ سے سرفراز

2025-05-17
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

راہل گاندھی پر ایف آئی آر کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج

2025-05-17
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

میڈیا کی زباں بندی جمہوریت کے لیے مہلک ہے : کانگریس

2025-05-17
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

2025-05-16
کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں
قومی خبریں

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

2025-05-16
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا
قومی خبریں

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا

2025-05-16
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

2025-05-16
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

سپریم کورٹ نے پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی تعداد بڑھانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.