نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیاں عوام مخالف ہیں اور اس کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت مہنگائی پر قابو نہیں پا رہی ہے اور چھوٹی بچت اسکیموں کی شرح سود میں زبردست کمی کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے عوام کے سامنے مسائل مسلسل بڑھ رہے ہیں۔حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ شہری مشکلات کا شکار ہیں اور حکومت ان کا خیال نہیں رکھتی۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ فکسڈ ڈپازٹ 5.1 فیصد، پبلک پراویڈنٹ فنڈ 7.1 فیصد، ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ 8.1 فیصد ریٹیل مہنگائی 6.07 فیصد، تھوک مہنگائی 13.11 فیصد۔ کیا عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری نہیں؟
(یو این آئی)