واشنگٹن///
امریکی صدر جو بائیڈن اپنے وعدے کے مطابق مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
امریکی صدارتی دفتر ’وائٹ ہاؤس‘کے سینئر ڈپٹی پریس سیکریٹری اینڈریو بیٹس نے پیر کو صحافیوں کو یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے وعدہ کیا تھا کہ جو بھی الیکشن جیتے گا وہ اس کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ "وہ اور خاتون اول اس وعدے کی پاسداری کریں گے اور حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔” انہوں نے کہا کہ مسٹر بائیڈن نے اسے جمہوری اقدار سے وابستگی کا ایک اہم مظاہرہ سمجھا۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب 20 جنوری 2025 کو ہوگی۔