نئی دہلی// لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے لوک سبھا کے تمام اراکین پر زور دیا ہے کہ وہ ایوان میں بحث اور مکالمے کی اعلیٰ ترین روایات پر عمل کریں۔
لوک سبھا کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے اراکین پر زور دیا کہ وہ تعمیری انداز میں اپنے اختلاف رائے کا اظہار کریں اور کہا کہ اراکین کو احتجاج کے نام پر ایوان میں ہنگامہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے ۔
لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ آج ملک میں آئین کے نفاذ کے 75 سال مکمل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ہمیں دستور ساز اسمبلی میں اعلیٰ معیار کی بحث کی شاندار روایات یاد آگئیں۔ منگل کو کانسٹی ٹیوشن ہاؤس میں منعقد ہونے والے یوم دستور کی تقریبات کے پیش نظر انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین پر زور دیا کہ وہ بامعنی بات چیت کریں۔