نئی دہلی،// عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے جمعرات کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے 11 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔
اے اے اپی سیاسی امور کمیٹی (پی اے سی) کی میٹنگ میں آج امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی گئی۔
پہلی فہرست میں چھتر پور سے برہما سنگھ تنور، کراڑی سے انل جھا، وشواس نگر سے دیپک سنگھلا، روہتاس نگر سے سریتا سنگھ، لکشمی نگر سے بی بی تیاگی، بدر پور سے رام سنگھ نیتا جی، سیلم پور سے زبیر چودھری، سیما پوری سے ویر سنگھ دھینگان ، گونڈا سے گورو شرما، کروال نگر سے منوج تیاگی، مٹیالا سے سومیش شوکین شامل ہیں۔
پہلی فہرست میں اے اے پی نے کانگریس اور بی جے پی کو چھوڑکر آنے والے ناموں کو ترجیح دی ہے ، جبکہ اس نے 11 میں سے 6 سیٹوں پر دیگر پارٹیوں سے آئے امیدواروں کا اعلان کیا ہے ۔ انیل جھا، بی بی تیاگی اور برہم سنگھ تنور کچھ دن پہلے ہی بی جے پی سے اے اے پی میں شامل ہوئے ہیں۔