جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرحدی اضلاع میں ہونے والی جھڑپیں در اندازی کے بڑھنے کے خدشات کو جنم دے رہی ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-07
in مقامی خبریں
A A
۲۰۱۸ کے بعد سے سرحد پار دراندازی میں نمایاں کمی آئی ہے ‘حکومت کا اعتراف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
وادی کشمیر کے تین سرحدی اضلاع بارہمولہ‘ کپوارہ اور بانڈی پورہ میں گذشتہ ماہ ہونے والی مسلح تصادم آرائیوں نے تازہ در اندازی کے خدشات کو جنم دیا ہے ۔
فوج کا جہاں ایک طرف کہنا ہے کہ اس میں کچھ غیر معمولی نہیں ہے تاہم سیکورٹی ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ کچھ جنگجو وادی میں در اندازی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سرحد کے سیکٹر زیادہ ہی باعث تشویش ہیں کیونکہ پاکستان اب بین الاقوامی سرحد کے ذریعے جنگجوؤں اور اسلحہ وگولہ بارود کو اس طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
وادی کے تین سرحدی اضلاع بارہمولہ، کپوارہ اور بانڈی پورہ میں گذشتہ ماہ سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائیاں ہوئیں۔
پولیس کے مطابق بانڈی پورہ کے جنگلات میں ۱۱مئی کو تازہ ہی در اندازی کرنے والا ایک جنگجو تصادم آرائی کے دوران مارا گیا۔ اس واقعے کے دو روز بعد اسی ضلع میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو مشتبہ پاکستانی جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس کا دعویٰ تھا کہ مہلوک جنگجو ۱۱مئی کے تصادم کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے ۔
ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار علاقے میں۰۲مئی کو فوج نے جنگجوؤں کی دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا اور اس دوران چھڑنے والے تصادم میں پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک مشتبہ در انداز کو ہلاک کر دیا گیا۔
بارہمولہ کے کریری علاقے میں ناجی بٹ کراسنگ پر۲۵مئی کو جیش محمد سے وابستہ تین جنگجوؤں کو مارا گیا اور اس تصادم کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی جان بحق ہوا تھا۔
تصادم کے ایک روز بعد یعنی۲۶مئی کو کپوارہ کے جمہ گنڈ علاقے میں فوج نے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے لشکر طیبہ سے وابستہ تین پاکستانی جنگجوؤں کو مارا گیا۔
جمہ گنڈ میں در اندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد فوج نے ایک بیان جاری کیا جس میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد کو پاکستان کی نئی دھوکہ بازی سے تعبیر کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر میں تشدد کی آگ کو گرم رکھنا اور وہاں ختم ہو رہے اپنے ایجنڈے کو زندہ رکھنا ہمسایہ ملک کا مذموم ارادہ ہے ۔
بتادیں کہ سال گذشتہ کے ماہ فروری کی۲۵ تاریخ کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد پر اتفاق ہوا جس کے بعد سرحدی علاقوں میں امن کا ماحول سایہ فگن ہوگیا۔
طرفین میں۲۰۰۳میں جموں وکشمیر کے سرحدوں پر جنگ بندی معاہدہ طے ہوا تھا لیکن اس پر عمل در آمد نہیں ہو رہا تھا۔
سیکورٹی ایجنسیوں کے مطابق جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد کے باوجود سر حد پار لانچنگ پیڈس پر جنگجوؤں کی اچھی تعداد در اندازی کرنے کی تاک میں بیٹھی ہے ۔
تاہم فوج کا کہنا ہے کہ سال۲۰۱۹سے سرحدوں پر در اندازی کی کوششوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔مئی کے اوائل میں فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کا کہنا تھا کہ اس سال کے دوران اب تک در اندازی کی صرف کوشش کی گئی جس کو ناکام بنا دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگجو ہمارے مستحکم سیکورٹی گرڈ کو توڑنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق سال رواں کے دوران کشمیر کے مختلف علاقوں میں تصادم آرائیوں کے دوران اب تک۹۱جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جن میں۲۶غیر ملکی جنگجو تھے ۔انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجوؤں میں سے اکثریت کا تعلق لشکر طیبہ یا اس کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام میں گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر اینٹ بٹھہ مالک گرفتار:پولیس

Next Post

’سرینگر، جموں شاہرا پر یاتریوں کی مدد کیلئے ریسکیو ٹیمیں تعینات کی جائیں گی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
’سٹکی بموں سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنا انتہائی اہم ‘

’سرینگر، جموں شاہرا پر یاتریوں کی مدد کیلئے ریسکیو ٹیمیں تعینات کی جائیں گی‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.