سینٹ لوشیا//
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ بارش کے باعث بغیر نتیجہ کے ختم ہوگیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز 1-3 سے انگلینڈ نے جیت لی۔منگل کو دونوں ٹیموں کے درمیان ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ شروع ہوا تو انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوزبٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوس اور شائی ہوپ نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے بائولنگ اٹیک کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 44 رنز بنائے تھے کے شدید بارش شروع ہوگئی اور میچ روکنا پڑ گیا، تیز بارش کے باعث پچ کو کور سے ڈھانپ دیا گیا۔
مسلسل بارش کے باعث دوبارہ میچ شروع نہ ہوسکا۔یوں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث بغیر نتیجہ ختم ہوگیا۔
انگلینڈ کی ٹیم نے 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلیا۔ انگلینڈ کے ثاقب محمود کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو 8 وکٹوں ، دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میچ 7 وکٹوں اور تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 3وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان انگلینڈ کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی لیکن اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا،یوں انگلینڈ کی ٹیم نے 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔واضح رہے کہ اس سے قبل تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان ویسٹ انڈین ٹیم نے مہمان انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔