کیف //
مشرقی یوکرین میں لڑائی کے دوران روس کا میجر جنرل ہلاک ہو گیا۔
روسی میڈیا کے مطابق میجر جنرل رومان کتو زوو مشرقی یوکرین کے گاؤں نکولا ایوکا میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوا۔
خبر ایجنسی کے مطابق میجر جنرل رومان کتو زوو کی ہلاکت پر روسی وزارت دفاع نے کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم ملٹری انفارمنٹ ٹیلی گرام نے میجر جنرل کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 23 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے دوران اب تک 4 ہزار 200 کے قریب شہری ہلاک اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں تاہم مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد اقوام متحدہ کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔
عالمی ایجنسی برائے مہاجرین کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کے باعث اب تک 70 لاکھ افراد یوکرین سے دوسرے ممالک ہجرت کر چکے ہیں جبکہ 77 لاکھ افراد مقامی طور پر ہی بے گھر ہو گئے ہیں۔