ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بینت قتل معاملہ: رجوانہ کی رحم کی درخواست صدر کے سامنے پیش کی جائے : سپریم کورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-19
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے پیر کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ 1995 میں پنجاب کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ بینت کے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے بلونت سنگھ رجوانہ کی رحم سے متعلق درخواست پر دو ہفتوں کے اندر فیصلہ کرنے کی درخواست کے ساتھ انکے (صدر) کے سامنے پیش کریں ۔
جسٹس بی آر گاوئی، جسٹس پرشانت کمار مشرا اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ نے رجوانہ کی رٹ پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔
بنچ نے کہا، "اس حقیقت کے پیش نظر کہ درخواست گزار موت کی سزا کاٹ رہا ہے ، ہم صدر ہند کے سکریٹری کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو ان (صدر) کے سامنے رکھیں اور ان سے دو ہفتوں کے اندر اس پر غور کرنے کی درخواست کریں۔”
بینچ کے سامنے عرضی گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل مکل روہتگی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ابھی تک اپنا جواب داخل نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر مقدمات پر فیصلے ہو چکے ہیں، لیکن درخواست گزار کے معاملے میں حکومت نے کہا کہ فیصلہ لینے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے ۔
انہوں نے حیرانی سے کہا کہ اس کی زندگی کب ختم ہوگی تو اس پر فیصلہ کب ہوگا۔
اس کے بعد بنچ نے مرکزی حکومت کے وکیل کی عدم پیشی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
رجوانہ کی رحم کی درخواست پر فیصلہ کرنے میں 12 سال کی غیر معمولی تاخیر پر سوال اٹھایا گیا تھا۔
پنجاب حکومت نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ اگر اسے رہا کیا گیا تو یہ قومی خطرہ ہو گا۔
سپریم کورٹ نے 4 نومبر کو رجوانہ کو عبوری راحت دینے پر غور کرنے سے انکار کر دیا، جس نے رحم کی درخواست پر فیصلہ کرنے میں غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے اپنی سزا میں کمی کی درخواست کی تھی۔
مسٹر روہتگی نے رجوانہ کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک چونکا دینے والا معاملہ ہے کیونکہ درخواست گزار 29 سال سے حراست میں ہے اور کبھی جیل سے باہر نہیں آیا تھا۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے تب کہا تھا کہ انہیں اس معاملے میں ہدایات لینے کی ضرورت ہے ۔
عدالت عظمیٰ نے 3 مئی 2023 کو بھی رحم کی درخواست پر فیصلہ کرنے میں 10 سال سے زیادہ تاخیر کی وجہ سے ان کی موت کی سزا میں تبدیلی کی رجوانہ کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ عدالت نے تب کہا تھا کہ ایسے حساس معاملات پر فیصلے کرنا ایگزیکٹو کا دائرہ اختیار ہے ۔
31 اگست 1995 کو پنجاب کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ بینت سنگھ 16 دیگر افراد کے ساتھ ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے ، جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔
اس معاملے میں درخواست گزار راجوانہ کو 27 جنوری 1996 کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ضلعی عدالت نے 27 جولائی 2007 کو درخواست گزار کے ساتھ شریک ملزم جگتار سنگھ ہوارا، گرمیت سنگھ، لکھویندر سنگھ، شمشیر سنگھ اور نصیب سنگھ کو مجرم قرار دیا تھا۔ درخواست گزار کے ساتھ ساتھ شریک ملزم جگتار سنگھ ہوارا کو سزائے موت سنائی گئی۔ ہائی کورٹ نے 10 دسمبر 2010 کو درخواست گزار کے جرم کی تصدیق اور سزا کی توثیق کی۔ تاہم ہائی کورٹ نے جگتار سنگھ کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ممبئی کی زمین صنعت کاروں کو فروخت نہیں ہونے دیں گے : راہل گاندھی

Next Post

کیلاش گہلوت بی جے پی میں شامل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post

کیلاش گہلوت بی جے پی میں شامل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.