بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے ہرایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-12
in کھیل
A A
سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

بارباڈوس//گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد جوس بٹلر (83) اور ول جیکس (38) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت انگلینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی، اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
159 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں فل سالٹ (0) کا وکٹ گنوا دیا۔ انہیں عقیل حسین نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے کپتان جوس بٹلر نے ول جیکس کے ساتھ مل کر اننگ کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 128 رنز کی شراکت ہوئی۔ 13ویں اوور میں روماریو شیفرڈ نے ول جیکس کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ ول جیکس نے 29 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 38 رنز بنائے۔ اسی اوور میں شیفرڈ نے جوس بٹلر کو بھی آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ بٹلر نے 45 گیندوں میں آٹھ چوکے اور چھ چھکے لگا کر 83 رنز بنائے۔ لیام لیونگسٹن (23) اور جیکب بیتھل (تین) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ نے 14.5 اوورز میں تین وکٹوں پر 161 رنز بناکر سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ کپتان جوس بٹلر کو 83 رنز کی اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ عقیل حسین نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے 35 کے اسکور پر تین وکٹیں گنوادیں۔ برینڈن کنگ (1)، ایون لیوس (8) اور روسٹن چیز (13) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ 11ویں اوور میں لیام لیونگسٹن نے نکولس پورن (14) کو سالٹ کے ہاتھوں اسٹمپ کروا کر پویلین بھیج دیا۔ شرفن ردرفورڈ (ایک)، گڈاکیش موتی (9) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان روومین پاول نے ٹیم کی جانب سے 41 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگ کھیلی۔ روماریو شیفرڈ نے 12 گیندوں میں (22) رنز بنائے۔ میتھیو فورڈ (13) اور ٹائرنس ہندس (پانچ) رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 158 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود، لیام لیونگسٹن اور ڈین موسلے نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ عادل رشید اور جوفرا آرچر کو ایک ایک وکٹ ملا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امید ہے کہ روہت پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے: گمبھیر

Next Post

پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، روہت شرما

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
روہت کو بلے سے کرنا ہوگا حملہ

پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، روہت شرما

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.