جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اُدھم پور دھماکہ:’کلیدی ملزم سمیت تین گرفتار‘ دو سٹکی بم آئی ای ڈیز ضبط ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-05
in اہم ترین
A A
اُدھم پور دھماکہ:’کلیدی ملزم سمیت تین گرفتار‘ دو سٹکی بم آئی ای ڈیز ضبط ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں//
جموں پولیس نے اُدھم پور دھماکے میں ملوث کلیدی ملزم سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے سٹکی بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
آئی جی جموں مکیش سنگھ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ۹مارچ۲۰۲۲کو سلاتھیہ چوک اُدھم پور میں سٹکی بم آئی ای ڈی بلاسٹ ہوا جس کے نتیجے میں چاگر کمار عرف جگل ولد ککرو رام ساکن رام نگر کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ ۱۷راہگیر زخمی ہوئے ۔
آئی جی نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر زیر نمبر ۹۷کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی اور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اُدھم پور ساہل مہاجن کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقات ٹیم کا قیام عمل میں لایا
آئی جی پی کے مطابق تحقیقات کے دوران متعدد افراد کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں ایک مشتبہ نوجوان محمد رمضان سوہل ولد محمد اسحاق سوہل ساکن ہالا بوہار دھار رام بن کی گرفتاری عمل میں لائی ۔
سنگھ نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار شخص نے اعتراف کیا کہ اُس نے پاکستانی ہینڈلر محمد امین ساکن کاٹھوا ٹھاٹھری ڈوڈہ حال پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے کہنے پر سلاتھیہ چوک اُدھم پور میں ایک سٹکی بم آئی ای ڈی نصب کی ۔
آئی جی پی نے مزید بتایا کہ گرفتار نوجوان کا والد محمد اسحاق سوہل لشکر طیبہ کا پاکستانی تربیت یافتہ ملی ٹینٹ تھا اور سال۲۰۰۳میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہوئے ایک تصادم کے دوران وہ مارا گیا۔
آئی جی جموں کے مطابق گرفتار نوجوان محمد رمضان پاکستانی ہینڈ لرکے ساتھ سوشل میڈیا پر مسلسل رابطے میں تھا اور اُسی کے کہنے پر سلاتھیہ چوک میں آئی ای ڈی نصب کی تھی جس کے بعد وہ گرفتاری سے بچنے کے لئے ایک محفوظ مقام کی اور منتقل ہوا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار جنگجو کی نشاندہی پر اور ایک سٹکی بم کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔
سنگھ نے بتایا کہ۲۳مارچ۲۰۲۲کے روز محمد رمضان کے بینک کھاتے میں ۳۰ہزا رروپیہ کی رقم جمع ہوئی اور اُس سے یہ رقم بم دھماکے کرانے کی خاطر دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ خورشید احمد ولد محمد عبدا للہ پڈر ساکن مولٹا دیسا ڈوڈہ نے پاکستانی ہینڈلرکے کہنے پر رمضان کے بینک کھاتے میں تیس ہزار روپیہ کی رقم جمع کی ۔انہوں نے بتایا کہ خورشید کو بھی بعد میں گرفتار کیا گیا۔
آئی جی پی کے مطابق خورشید کا نزدیکی رشتہ دار بلال احمد بٹ بھی پاکستانی تربیت یافتہ جنگجو تھا۔آئی جی پی نے کہاکہ تیسرے ملزم نثار احمد خان ولدمرحوم غلام محمد خان ساکن دھانی بدرواہ جو کہ ڈوڈہ ضلع میں سال۲۰۰۱سے ۲۰۰۶تک سرگرم رہا ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے پاکستانی ہینڈلرخوبیب کے کہنے پر دو مرتبہ سٹکی بم آئی ای ڈیز حاصل کی۔
اُن کے مطابق تیسرے ملزم کی نشاندہی پر کرساری بدرواہ کے جنگلی علاقے سے ایک سٹکی بم آئی ای ڈی برآمد کرکے ضبط کی گئی ۔آئی جی پی نے مزید بتایا کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹارگیٹ ہلاکتیں فورسز کیلئے نیا چلینج

Next Post

نوپر شرما بھی …

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

نوپر شرما بھی …

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.