ہفتہ, جون 21, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ٹارگیٹ ہلاکتیں فورسز کیلئے نیا چلینج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-05
in اہم ترین
A A
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن

KULGAM, MAY 31 (UNI):- Security personnel at the school where terrorists shot dead a migrant teacher at Gopalpora in Kulgam on Tuesday. UNI PHOTO-85U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی جی کشمیر نے سیکورٹی منظر نامے کا لیا جائزہ

عمرعبداللہ ’آرام دہ‘ امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات سے’ مطمئن‘

سرینگر//
وادی کشمیر میں گذشتہ چند مہینوں سے شہری ہلاکتوں کا ایک سلسلہ جاری ہے جو سیکورٹی فورسز کیلئے ایک بڑا اور نیا چیلنج بن کر سامنے آگیا ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سال رواں کے دوران اب تک۱۲ٹارگیٹ ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں اقلیتی فرقے کے لوگوں، غیر مقامی مزدوروں اور پنچوں سرپنچوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔علاوہ ازیں ٹارگیٹ حملوں میں قریب ایک درجن غیر مقامی مزدور زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
وادی کے مختلف علاقوں میں سال رواں کے ماہ مئی سے اب تک چھ ٹارگیٹ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ٹارگیٹ ہلاکتوں کا یہ سلسلہ اس وقت ہو رہا ہے جب سیکورٹی فورسز نے وادی میں جنگجوؤں اور ان کے حامیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشنز شروع کر دئے ہیں۔
سال رواں کے دوران اب تک وادی میں زائد از ۹۰جنگجوؤں جن میں کئی اعلیٰ کمانڈر بھی شامل تھے ، کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگست۲۰۱۹میں جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کی تنسیخ کے ساتھ ہی وادی میں ٹارگیٹ ہلاکتوں کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ بعض مبصرین بھی ان حملوں کو دفعہ۳۷۰کے خاتمے کے ساتھ ہی جوڑتے ہیں۔
دفعہ۳۷۰کی تنسیخ کے تین ماہ بعد یعنی۲۹؍اکتوبر ۲۰۱۹کو وادی میں ٹارگیٹ ہلاکتوں کا پہلا واقعہ پیش آیا جب جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے پانچ مسلمان مزدوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔بعد ازاں زائد از ایک برس یعنی سال۲۰۲۱تک یہ سلسلہ رک گیا۔
جنوری۲۰۲۱میں سرینگر میں ستپال نشچل نامی ایک سونار کو اپنے ہی دکان میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا اور اس واقعے کے دو ماہ بعد سری نگر میں ہی کرشنا ڈھابہ کے مالک کے بیٹے آکاش مہرا کو مارا گیا۔
اکتوبر ۲۰۲۱میں ٹارگیٹ ہلاکتوں کا یہ سلسلہ تیز ہوگیا جس نے سیکورٹی نظام کو ہلا کر رکھ دیا۔سرینگر کے سول لائنز علاقے میں مشہور میڈیکل اسٹور ‘بندرو میڈیکیٹ’ کے مالک مکھن لال بندرو کو مارا گیا اور اسی شام بہار سے تعلق رکھنے والے ایک پانی پوری بیچنے کو ہلاک کر دیا گیا۔
اگلی ہی صبح سری نگر میں ہی گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول سنگم کی پرنسپل سپندر کور اور ان کے دوسرے ساتھی دیپک چند کو اسکول احاطے میں ہی ہلاک کر دیا گیا۔اسی ماہ کے دوران مزید چار غیر مقامی مزدوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔
سال رواں کے دوران پنچوں اور سرپنچوں کو بھی نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوا اور ماہ مارچ میں تین پنچ ممبروں کو ہلاک کر دیا گیا۔سال رواں کے ماہ اپریل میں اقلیتی فرقے کے لوگوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا۔
ماہ اپریل کی۱۳تاریخ کو شمالی کشمیر میں ستیش کمار نامی ایک راجپوت کو ہلاک کر دیا گیا اور اس واقعہ کے قریب ایک ماہ بعد بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں راہل بٹ نامی ایک پنڈت ملازم کو اپنے ہی دفتر میں مارا گیا۔
اس کے واقعے کے چار روز بعد یعنی۱۵مئی کو بارہمولہ میں ایک شراب دکان پر کئے گئے گرینیڈ حملے میں دکان کا ایک ملازم رنجیت سنگھ از جان ہوگیا جبکہ اسی دن شوپیاں کے ترک وانہ گام میں شعیب گنائی نامی ایک شہری کی کراس فائرنگ کے دوران موت واقع ہوگئی۔
مئی کی۲۶تاریخ کو چاڈورہ کے حشرو علاقے میں امبرین بٹ نامی ایک ٹی وی فنکارہ کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ اس ماہ کی آخری تاریخ یعنی۳۱مئی کو کولگام کے گوپال پورہ میں رجنی بالا نامی ایک ہندو استانی کو ہلاک کر دیا گیا۔
جون کی دوسری تاریخ کو کولگام کے آورہ علاقے میں راجستھان سے تعلق رکھنے والے علاقائی دیہاتی بینک کے منیجر وجے کمار کو مارا گیا جبکہ دو جون کی ہی شام کو چاڈورہ میں بہار سے تعلق رکھنے والے دلخوش نامی ایک مزدور کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ اس واقعے میں اس کا دوسرا ساتھی زخمی ہوگیا۔ان واقعات کے تناظر میں جہاں پنڈت برادری اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں نے زبردست احتجاج درج کئے وہیں دوسری طرف کئی پنڈت گھرانوں نے جموں نقل مکانی کی۔
سیکورٹی ایجنسیوں کا دعویٰ ہے کہ ٹارگیٹ ہلاکتوں کا مقصد یہاں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ جھڑپ میں حزب کمانڈر‘ نثار کھانڈے ہلاک

Next Post

اُدھم پور دھماکہ:’کلیدی ملزم سمیت تین گرفتار‘ دو سٹکی بم آئی ای ڈیز ضبط ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی جی پی کا سینئر افسران کے ساتھ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

آئی جی کشمیر نے سیکورٹی منظر نامے کا لیا جائزہ

2025-06-20
عمرعبداللہ ’آرام دہ‘ امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات سے’ مطمئن‘
اہم ترین

عمرعبداللہ ’آرام دہ‘ امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات سے’ مطمئن‘

2025-06-20
آپریشن سندھو :جنگ زدہ ایران میں پھنسے کشمیری طلبا کا ایک گروپ وطن واپس
اہم ترین

آپریشن سندھو :جنگ زدہ ایران میں پھنسے کشمیری طلبا کا ایک گروپ وطن واپس

2025-06-20
شیخاوت کاپہلگام حملے کی جگہ کا دورہ ‘لوگوں کے عزم کی تعریف
اہم ترین

شیخاوت کاپہلگام حملے کی جگہ کا دورہ ‘لوگوں کے عزم کی تعریف

2025-06-20
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
اہم ترین

وزیر اعلی کا محرم انتظامات کا اعلی سطحی اجلاس میں جائزہ

2025-06-19
بھارت کا ایران میں پھنسے ہندوستانی طلبا کو نکالنے کیلئے ’آپریشن سندھو‘کا آغاز
اہم ترین

بھارت کا ایران میں پھنسے ہندوستانی طلبا کو نکالنے کیلئے ’آپریشن سندھو‘کا آغاز

2025-06-19
مودی کو ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت پر کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہئے :کانگریس
اہم ترین

مودی کو ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت پر کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہئے :کانگریس

2025-06-19
logoo76-1
اہم ترین

جی او سی کا شمالی و جنوبی کشمیر کا دورہ۔ فوج کی آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

2025-06-19
Next Post
اُدھم پور دھماکہ:’کلیدی ملزم سمیت تین گرفتار‘ دو سٹکی بم آئی ای ڈیز ضبط ‘

اُدھم پور دھماکہ:’کلیدی ملزم سمیت تین گرفتار‘ دو سٹکی بم آئی ای ڈیز ضبط ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.