جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جنوبی افریقہ کو بنگلہ دیش پر 34 رنز کی برتری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-22
in کھیل
A A
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

میرپور// کگیسو ربادا، ویان مولڈر اور کیشو مہاراج کی مہلک گیند بازی کے بعد جنوبی افریقہ نے پیر کو پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں چھ وکٹوں پر 140 رن بناکر 34 رن کی برتری حاصل کر لی ہے۔
بنگلہ دیش کو 106 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پہلے ہی اوور میں کپتان ایڈن مارکرم (6) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ وہ حسن محمود کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد تیج الاسلام نے جنوبی افریقہ کے کسی بلے باز کو زیادہ دیر تک پچ پر نہیں رہنے دیا۔ ٹرسٹن اسٹبس (23)، ڈیوڈ بیڈنگھم (11)، ٹونی ڈی جارج (30)، میتھیو برٹزکے (0) اور ریان رکلٹن (27) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ان پانچوں بلے بازوں کو تیج الاسلام نے آؤٹ کیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقہ نے چھ وکٹوں پر 140 رنز بنائے تھے اور کائل وارن (18 ناٹ آؤٹ) اور ویان مولڈر (17 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود تھے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ حسن محمود نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آج بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے بنگلہ دیش کی شروعات متزلزل تھی اور دوسرے ہی اوور میں اوپنر شادمان اسلام (0) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ مولڈر نے انہیں مارکرم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم گرتی ہی چلی گئی۔ مومن الحق (چار) بھی چوتھے اوور میں مولڈر کا شکار بنے۔ کپتان نظم ال شانتو (سات) کو مولڈر نے آؤٹ کرکے بنگلہ دیش کو بیک فٹ پر ڈال دیا۔ 14ویں اوور میں کاگیسو ربادا نے مشفق الرحیم (11) کو بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد لٹن کمار داس (ایک) بھی ربادا کا شکار بنے۔ مہدی حسن معراج (13) کو کیشو مہاراج نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے محمود الحسن جوئے ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے (30) رنز کی اننگز کھیلی۔ وہ 30ویں اوور میں ڈین پیٹ کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں ذاکر علی (2) کو مہاراج نے وارن کے ہاتھوں اسٹمپ کیا۔ ربادا نے نعیم حسن کو آٹھ رن پر آؤٹ کیا۔ مہاراج نے تیج الاسلام (16) کو بولڈ کیا اور بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 40.1 اوور میں 106 پر سمیٹ دی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا، ویان مولڈر اور کیشو مہاراج نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ڈین پیٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویرات کوہلی 9 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے سست ترین بھارتی بیٹر بن گئے

Next Post

اڑان اسکیم میں مزید 10 سال کی توسیع کی جائے گی : نائیڈو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post

اڑان اسکیم میں مزید 10 سال کی توسیع کی جائے گی : نائیڈو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.