جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ریاستی حیثیت پر قراردادپر عمر عبداللہ کی کڑی تنقید

 ریاستی درجہ اور آرٹیکل 370 کے فیصلے اسمبلی کے ذریعے کیے جاتے ہیں، نہ کہ کابینہ میں۔، سجاد غنی لون

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-19
in اہم ترین
A A
تشدد کا مقصد کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنا ہے : سجاد غنی لون
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
اپوزیشن جماعتوں نے کابینہ کی پہلی میٹنگ میں جموں کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کی قرار داد منظور کرنے پر وزیر اعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
جموں کشمیر پیپلز کانفرنس (پی سی) کے صدر اورکن اسمبلی‘ سجاد غنی لون نے کہا کہ کابینہ کی جانب سے ریاستی درجے کی بحالی کی قرارداد پاس ہونے کی خبریںاخبارات میں شائع ہوئیں، مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ ایسی اہم قرارداد کو خفیہ رکھا گیا اور اسے عوام کے سامنے نہیں لایا گیا۔
پیپلز کانفرنس کے سربراہ نے کہا’’میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ریاستی حیثیت پر قرارداد کو اسمبلی کے بجائے کابینہ میں کیوں پیش کیا گیا۔کابینہ ایک ایسا ادارہ ہے جو عوام کی تمام آراء اور جذبات کی مکمل عکاسی نہیں کرتا‘‘۔
لون کا مزید کہنا تھا ’’پورے ملک میں ایسے اہم معاملات جیسے کہ ریاستی درجہ اور آرٹیکل ۳۷۰ کے فیصلے اسمبلی کے ذریعے کیے جاتے ہیں، نہ کہ کابینہ میں۔۲۰۰۲ میں خودمختاری پر قرارداد منظور کی تھی، تو وہ اسمبلی میں پیش کی گئی تھی نہ کہ کابینہ میں۔‘‘
پیپلز کانفرنس کے سربراہ نے نیشنل کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’’یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ اب ہر چیز کو معمولی بنا دیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ قرارداد اسمبلی میں پیش کی جاتی تو وہ دیکھنا چاہیں گے کہ بی جے پی اور دیگر جماعتیں اس پر کیسے ووٹ دیتی ہیں، خاص طور پر جب بات آرٹیکل ۳۷۰ اور ریاستی حیثیت کی ہو‘‘۔
لون نے نیشنل کانفرنس کے ۲۰۲۴ کے انتخابی منشور کا بھی حوالہ دیا جس میں یہ وعدہ کیا گیا تھا ’’آرٹیکل ۳۷۰؍اور ۳۵؍اے کو بحال کیا جائے گا اور جموں و کشمیر کو ۵؍ اگست ۲۰۱۹ سے پہلے والی ریاستی حیثیت میں واپس لایا جائے گا‘‘۔
پیپلز کانفرنس کے سربراہ نے کہا’’منشور کے آخری پیرا میں سب کچھ صاف صاف لکھا ہے۔ ہم کوئی غیر معمولی مطالبہ نہیں کر رہے، بس وہی کریں جو نیشنل کانفرنس نے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کیا۔‘‘
ادھرپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) لیڈر اور رکن اسمبلی وحید پرہ نے وزیر اعلیٰ کابینہ کی پہلی قرارداد پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد دراصل ۵؍ اگست۲۰۱۹ کے فیصلے کی توثیق کے مترادف ہے۔
پرہ کا کہنا تھا کہ آرٹیکل ۳۷۰ پر کوئی قرارداد نہ لانا اور اسے صرف ریاستی حیثیت تک محدود کرنا ایک سنگین دھچکا ہے۔ خاص طور پر جب نیشنل کانفرنس نے انتخابی مہم کے دوران آرٹیکل ۳۷۰ کی بحالی کا وعدہ کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمر عبداللہ کی سربراہی میں کابینہ نے ریاستی درجہ کی بحالی سے متعلق ایک قراردار منظور کی ہے، تاہم اس قرارداد میں دفعہ ۳۷۰سے متعلق کچھ بھی درج نہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سینئر این سی لیڈرعبدالرحیم راتھر کو جموں کشمیر اسمبلی کا اسپیکر بنائے جانے کا امکان

Next Post

مبارک گل نے راج بھون میں عبوری اسپیکر کا حلف لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
مبارک گل نے راج بھون میں عبوری اسپیکر کا حلف لیا

مبارک گل نے راج بھون میں عبوری اسپیکر کا حلف لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.