ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی صدارتی انتخاب

سروے میں کملا ہیرس کو ٹرمپ پر معمولی برتری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-17
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بڈگام میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد معاون گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ٹرمپ کا متنازعہ بیان

  واشنگٹن//
امریکی صدارتی انتخاب کے حوالے سے خبررساں ادارے کے سروے میں ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس کو ری پبلکن کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہے۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق رائٹرز ایپسوس کے نئے سروے میں ڈیموکریٹس کی امیدوار کملاہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر 3 فیصد برتری حاصل ہے اور سروے میں شامل امریکی شہریوں کی 45 فیصد نے کملاہیرس اور 42 فیصد نے ٹرمپ کی حمایت کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوکہ اس سروے کا تقابلی جائزہ ایک ہفتے قبل کیے گئے رائٹرز ایپسوس کے سروے سے کیا گیا ہے تاہم اتوار کو مکمل ہونے والے نئے سروے میں یہ نتیجہ سامنے آیا کہ ووٹرز خاص طور پر ڈیموکریٹس کے ووٹرز میں بڑا جوش پایا جاتا ہے جو نومبر 2020 کے صدارتی انتخاب سے قبل نہیں تھاحالانکہ اس میں ڈیموکریٹس کے امیدوار جوبائیڈن نے اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی تھی۔
تین روز جاری رہنے والے تازہ سروے میں شامل 78 فیصد ووٹرز نے کہا کہ وہ ہر صورت صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کریں گے، ان میں 86 فیصد ڈیموکریٹس اور 81 فیصد ری پبلکنز ووٹرز شامل ہیں جبکہ 23 سے 27 اکتوبر 2020 کے دوران ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ووٹرز کی شرح 74 فیصد تھی اور ان میں 74 فیصد ڈیموکریٹس اور 79 فیصد ری پبلکنز شامل تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ ووٹ ڈالیں گے۔
امریکی صدارتی انتخاب کے سروے میں غلطی کا مارجن 4 فیصد بتایا گیا ہے۔
سروے میں ووٹرز سے دونوں صدارتی امیدواروں کی مختلف مسائل اور امور کے حوالے سے صلاحیت سے متعلق سوالات کیے گئے اور جب ان سے پوچھا گیا کہ سیاسی انتہاپسندی اور جمہوریت کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے کون سا امیدوار بہتر انتخاب ہوگا تو 43 فیصد نے کملاہیرس کے حق میں رائے دی جبکہ 38 نے ٹرمپ کو موزوں قرار دیا، یوں کملاہیرس کو اس پہلو پر 5 فیصد برتری حاصل ہے۔
اسی طرح کملا ہیرس کو صحت کے حوالے سے پالیسی پر 14 پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی، مذکورہ دونوں سوالوں پر اس سے پہلے 20 سے 23 ستمبر کو رائٹرز اپسوس کے سروے میں کملاہیرس کو حاصل برتری میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
ووٹرز سے سوال کیا گیا کہ معیشت، بے روزگاری اور نوکریوں کے لیے بہتر امیدوار کون ہوسکتا ہے، جس پر ٹرمپ کو 45 فیصد جبکہ 40 فیصد نے کملاہیرس کو موزوں امیدوار قرار دیا، اس پہلو پر ٹرمپ کو کملاہیرس پر 5 فیصد کی برتری حاصل رہی۔
قومی ترجیحات کے حوالے سے معیشت، بے روزگاری اور نوکریوں کی کیٹگری کے حوالے سے 26 فیصد نے رائے دی کہ قوم کو جن انتہائی بڑے مسائل کا سامنا ہے اس میں سرفہرست یہ ہیں، 23 فیصد نے سیاسی انتہاپسندی اور 3 فیصد نے صحت کو قرار دیا۔
ٹرمپ کو معیشت پر 20 سے 23 ستمبر کو کیے گئے سروے میں 2 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی جب اب 5 فیصد ہوگئی ہے۔
سروے کے مطابق ووٹرز اپنا حق استعمال کرنے کے لیے پرجوش ہیں لیکن کسی ایک امیدوار کو واضح برتری حاصل نہیں ہے اور صرف 46 فیصد ووٹرز نے کملا ہیرس اور 42 فیصد نے ٹرمپ کو پسندیدہ امیدوار قرار دیا۔
رائٹرز اپسوس کے آن لائن سروے میں 938 بالغ امریکی شہریوں نے حصہ لیا، جن میں 807 رجسٹرڈ ووٹرز تھے، ان میں سے 769 کو الیکشن کے روز بہت زیادہ ٹرن آؤٹ کا ذریعہ قرار دیا گیا، ان میں ووٹرز میں سےکملاہیرس کو ٹرمپ پر 47 فیصد سے 44 فیصد کے ساتھ 3 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دھنکڑ انسانی حقوق کمیشن کے یوم تاسیس سے خطاب کریں گے

Next Post

امریکا کا اسرائیل کو سخت وارننگ کا خط۔ 30 دن کا الٹی میٹم دے دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
عالمی خبریں

بڈگام میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد معاون گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-05-17
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کا متنازعہ بیان

2025-05-17
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
عالمی خبریں

پوتن نے روسی سلامتی کونسل کا نائب سربراہ مقرر کیا

2025-05-17
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
عالمی خبریں

نیپال:ماؤنٹ ایورسٹ پر 2 غیرملکی کوہ پیما ہلاک

2025-05-17
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

چاہتے ہیں ایران عظیم ملک بنے اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے؍ ٹرمپ

2025-05-16
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
عالمی خبریں

پوتن نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے روسی وفد کی تشکیل کو منظوری دی

2025-05-16
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر کا ٹرمپ کو کرارا جواب۔ "ہم غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے!”

2025-05-16
ہم کسی بھی بیرونی طاقت کو شام کو خانہ جنگی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے:الشرع
عالمی خبریں

شام کے روشن مستقبل کا آغاز اب ہو چکا ہے ؍ احمد الشرع

2025-05-16
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

امریکا کا اسرائیل کو سخت وارننگ کا خط۔ 30 دن کا الٹی میٹم دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.