پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

عالمی سطح پر قائم ہورہی ہے ہندوستان کی طاقت:صدر جمہوریہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-03
in قومی خبریں
A A
صدر کووند کا دورہ ترکمانستان، چار معاہدوں پر دستخط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

کانپور دیہات//صدرجمہوریہ رام ناتھ کوند نے جمعہ کو اترپردیش میں واقع اپنے آبائی گاؤں پرونکھ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایسا وزیر اعظم ملا ہے جس کی قیادت میں ہندوستان کی طاقت عالمی سطح پر قائم ہورہی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے پرونکھ پہنچنے پر صدرجمہوریہ کوند ملک کے سب سے اعلی آئینی عہدے کے پروٹوکول کے برعکس میزبان کے کردار میں نظر آئے۔ مودی کی آمد پر صدرجمہوریہ ان کا استقبال کرنے کے لئے بطور میزبان ہیلی پیڈ پر پہنچ گئے۔صدرجمہوریہ نے کہا کہ پرونکھ جیسے گاؤں کے لوگوں سے ملنے آنا وزیر اعظم کی سخاوت اور مہربانی کا مظہر ہے۔ یہ گاؤں کی مٹی کی طاقت ہے جس نے وزیر اعظم کو یہاں بلالیا۔
وزیر اعظم کے ساتھ گاؤں کا دورہ کرنے کے بعد منعقد اسپیشل عوامی اجلاس میں صدر جمہوریہ نے یہاں آنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں شکریہ کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ان کے قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جیسے سپوت پر تمام ملکی باشندوں کو فخر ہے۔ آج ان کی قیادت میں عالمی پیمانے پر ہندوستان کی طاقت کا احساس ہوا ہے۔ مودی ایسے وزیر اعظم ہیں جو ملک کے ہر شخص کے زندگی کو خوشحال بنانے کے لئے ہمیشہ کوششیں کرتے رہتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئین ساز بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے جس ہمہ جہت ،مساوی و یکسانیت والے ملک ۔ سماج کا تصور کیا تھا نریندر مودی اسے شرمندتعبیر کررہے ہیں۔بابا صاحب کے سپنوں کو پورا کرنے کی سمت میں وزیر اعظم کے ذریعہ کئے جارہے کام عدیم المثال ہیں۔
انہوں نے صدرجمہوریہ کے عہدے پر اپنے انتخاب کا سہرا وزیر اعظم مودی کو دیا۔ انہوں نے جذباتی ہوتے کہا کہ اترپردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں کے مجھ جیسے عام آدمی کو ملک کے سب سے اعلی آئینی عہدے کی ذمہ داری دینے کی پہل مودی نے ہی کی تھی۔ اس سے پہلے کہاجاتا تھا کہ ملک کو نو وزیر اعظم دینے والے اترپردیش سے ایک بھی صدرجمہوریہ نہیں بنا۔
صدرجمہوریہ نے ایک یاداشت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 50۔55سال پہلے پرونکھ میں سیاست داں کے طور پر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی آمد ہوئی تھی۔ تب خود انہوں نے اور ان جیسے متعدد دیہی باشندوں نے پہلی بار جیپ دیکھی تھی۔ آج وزیر اعظم کے پرونکھ میں آمد سے یہاں کے لوگ نایاب تاریخی واقعہ کے گواہ بنے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فٹنس مسائل شاداب کیلئے ڈرائونا خواب بن گئے

Next Post

ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4041 نئے معاملے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post
کورونا وبا پھیلانے کے بعد پہلی بار جموںکشمیر میں کوئی مثبت کیس درج نہیں

ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4041 نئے معاملے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.