نئی دہلی// کانگریس نے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے لئے ریاستی سطح کے دو سینئر کنوینر اور 11 ڈویژنل سطح کے مبصرین کا تقرر کیا ہے اور ان تمام عہدوں پر پارٹی کے سینئر لیڈروں کو جگہ دی گئی ہے ۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ اطلاع دیتے ہوئے آج کہا کہ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے نے ان تقرریوں کو منظوری دے دی ہے اور تعینات کئے گئے تمام نئے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ فوری اثر سے اپنا کام شروع کریں۔
مسٹر وینو گوپال نے کہا کہ پارٹی نے سینئر لیڈر مکل واسنک اور اویناش پانڈے کو ریاست مہاراشٹر کا سینئر کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے جبکہ ممبئی اور کونکن، ودربھ، مراٹھواڑہ، مغربی اور شمالی مہاراشٹر کے لئے سینئر مشاہدین مقرر کیا ہے ۔
پارٹی نے سینئر لیڈر اشوک گہلوت اور ڈاکٹر جی پرمیشور کو ممبئی اور کونکن، بھوپیش بگھیل، چرنجیت سنگھ چنی اور امنگ سنگر کو ودربھ یعنی امراوتی اور ناگپور، سچن پائلٹ اور اتم کمار ریڈی کو مراٹھواڑہ، ٹی ایس سنگھ دیو اور ایم بی پاٹل کو مغربی مہاراشٹر کو مہاراشٹر اور ڈاکٹر سائی ناصر حسین اور محترمہ ڈی انسویا سیٹکا کو شمالی مہاراشٹر کا مبصر بنایا گیا ہے ۔