بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شامی کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے – روہت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-16
in کھیل
A A
روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

نئی دہلی// ہندوستانی تیز گیند باز محمد شامی کی حالیہ چوٹ کی وجہ سے ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔
ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شامی کی اس سال فروری میں دائیں ٹانگ کی سرجری ہوئی تھی اور اب ان کے گھٹنے میں سوجن آ گئی ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت یابی میں تاخیر ہو رہی ہے۔
روہت کے مطابق، ’’ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ اس سیریز کے لیے فٹ ہوں گے یا آسٹریلیا سیریز کے لیے۔
حال ہی میں انہیں ایک اور چوٹ آئی ہے، ان کے گھٹنے میں سوجن آ گئی ہے جو کہ کافی غیر معمولی ہے۔
انہوں نے کہا، “وہ فٹ ہونے کے مراحل میں تھے اور تقریباً فٹ تھے لیکن ان کے گھٹنے میں سوجن آ گئی ہے۔ اس سے اس کی صحت یابی میں تھوڑی تاخیر ہوئی ہے اور اسے دوبارہ شروع کرنا پڑے گا۔
شامی نے آخری بار 2023 ون ڈے ورلڈ کپ میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلی تھی جہاں انہوں نے سات میچوں میں 24 وکٹیں لے کر ہندوستان کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ورلڈ کپ کے دوران درد کے باوجود کھیلتے ہوئے ان کے ٹخنے کا انجیکشن لگا کر علاج کروایا گیا۔
شامی کی اس سال کے شروع میں لندن میں سرجری ہوئی تھی۔ اس کے بعد ان کی بحالی بھی ٹھیک چل رہی تھی۔ وہ اگلے ماہ شروع ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی آسٹریلیائی سیریز میں انتخاب کے لیے دستیاب ہوتے لیکن ان کی تازہ چوٹ نے ٹیم میں واپسی کے ان کے منصوبوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
ہندوستانی کپتان نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ شامی فی الحال نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں فزیو تھراپسٹ اور ڈاکٹروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، “ابھی وہ این سی اے میں ہیں۔ وہ فزیوز اور ڈاکٹروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ سو فیصد فٹ رہے۔ کسی بھی صورت میں ہم انہیں آدھی پکی تیاری کے ساتھ آسٹریلیا نہیں لے جانا چاہتے۔
روہت نے کہا، “شامی نے ایک سال سے زیادہ عرصے سے کوئی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ ایک فاسٹ باؤلر کے لیے اتنے عرصے تک کرکٹ سے دور رہنا اور پھر اچانک فارم میں واپس آنا بہت مشکل ہے۔ یہ کوئی مثالی صورت حال نہیں ہے۔ ہم اسے پورا وقت دینا چاہیں گے تاکہ وہ سو فیصد فٹ رہے۔ فزیو، ٹرینر اور ڈاکٹروں نے اس کے لیے روڈ میپ تیار کیا ہے۔ انہیں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے سے پہلے چند اور میچز کھیلنے ہوں گے۔ ہم نیوزی لینڈ سیریز کے بعد دیکھیں گے کہ وہ کس حالت میں ہیں اور پھر فیصلہ کریں گے کہ آسٹریلیا میں ان کا کیا کردار ہوگا۔
موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی ) سائیکل میں ہندوستان کے ابھی آٹھ ٹیسٹ باقی ہیں۔ ہندوستان نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے بعد آسٹریلیا کے ساتھ پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل

Next Post

سپریم کورٹ نے پنجاب پنچایتی انتخابات پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
کھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

2025-05-14
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

سپریم کورٹ نے پنجاب پنچایتی انتخابات پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.