جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راجناتھ نے دسہرہ کے موقع پر روایتی شستر پوجا کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-13
in قومی خبریں
A A
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو دسہرہ کے مبارک موقع پر مغربی بنگال کے سکنا ملٹری اسٹیشن میں روایتی شستر پوجا کی۔
ہندوستانی فوج میں یہ اہم تقریب قوم کی خودمختاری کے محافظوں کے طور پر ہتھیاروں کے احترام کی علامت ہے ۔
وزیر دفاع نے کلش پوجا سے رسم کا آغاز کیا، اس کے بعد شستر پوجا اور گاڑیوں کی پوجا کی۔ انہوں نے متعدد جدید فوجی ساز و سامان کی پوجا بھی کی جن میں جدید ترین پیدل فوج، توپ خانہ اور مواصلاتی نظام، نقل و حرکت کے پلیٹ فارم اور ڈرون سسٹم شامل ہیں۔ پروگرام وزیر دفاع کی فوجیوں کے ساتھ گفتگو کے بعد اختتام پذیر ہوا۔
مسٹر سنگھ نے سرحد پر امن اور استحکام کو برقرار رکھنے میں مسلح افواج کی چوکسی اور اہم کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دسہرہ برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے اور فوجیوں کو انسانی اقدار کا یکساں احترام ہے ۔
وزیر دفاع نے کہا، "ہندوستان نے نفرت یا بغض کی وجہ سے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا۔ ہم صرف اس وقت لڑتے ہیں جب کوئی ہماری سالمیت اور خود مختاری کی توہین کرتا ہے یا اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے ، جب مذہب، سچائی اور انسانی اقدار کے خلاف جنگ چھیڑی جاتی ہے یہی ہمہں وراثت میں ملا ہے ۔ ہم اس وراثت کی حفاظت جاری رکھیں گے ۔” حالانکہ اگر ہمارے مفادات کو خطرہ لاحق ہو تو ہم بڑا قدم اٹھانے میں ہچکچاہٹ نہیں کریں گے ۔ شستر پوجا ایک واضح اشارہ ہے کہ اگر ضروری ہوا تو ہتھیاروں اور آلات کا پوری طاقت سے استعمال کیا جائے گا۔”
طاقت، کامیابی اور تحفظ کے لیے آشیرواد مانگنے کے لیے کی جانے والی رسومات دسہرہ کی ثقافتی اور روحانی اہمیت کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ ملک کی سلامتی میں ہتھیاروں کے نظام کے اہم کردار کی نشاندہی کرتے ہیں۔ وہ قوم کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کی تیاری، عزم اور غیر متزلزل لگن کی علامت ہیں۔ یہ تقریب ہندوستان کی خودمختاری کو برقرار رکھنے اور مقامی دفاعی نظاموں اور پلیٹ فارمز کو فروغ دینے کے ساتھ ہندوستانی فوج کی روایت اور جدیدیت کے امتزاج کی عکاسی کرتی ہے ۔
اس پروگرام میں آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، ڈیفنس سکریٹری نامزد آر کے سنگھ، ایسٹرن کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل رام چندر تیواری، ڈائریکٹر جنرل بارڈر روڈز آرگنائزیشن لیفٹیننٹ جنرل راگھو سری نواسن، ترشکتی کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل زوبین اے من والا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برلا آئی پی یو کے 149ویں اجلاس میں پارلیمانی وفد کی کریں گے قیادت

Next Post

افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں شریک نہیں ہو گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
ایس سی او سربراہی اجلاس اب ورچوئل فارمیٹ میںہو گا:وزارت خارجہ

افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں شریک نہیں ہو گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.