منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-12
in کھیل
A A
ویسٹ انڈیزویمنزسیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شارجہ//کرشمہ رام ہیرک کی شاندار گیندبازی اور کپتان ہیلی میتھیوز (34) کی اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے جمعرات کو یہاں کھیلے گئے خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
آسان ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے اوپننگ بلے باز کپتان ہیلی میتھیوز اور اسٹیفنی ٹیلر نے پہلے آٹھ اوورز میں 52 رنز جوڑ کر اپنے ارادوں کا اظہار کیا۔ معروفہ اختر نے میتھیوز (34) کو آو¿ٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو پہلا جھٹکا دیا لیکن تب تک انڈیز فتح کی طرف قدم بڑھا چکا تھا۔ اسٹیفنی ٹیلر (27) رن پر رٹائرڈ ہرٹ ہوگئیں۔ کیمبل نے 16 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے۔
اس کے بعد ڈینڈرا ڈوٹن نے سات گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 19 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کی فتح پر مہر ثبت کی۔ شنیل ہنری دو رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہیں۔ ویسٹ انڈیز نے 12.5 اوورز میں دو وکٹوں پر 104 رنز بنانے کے بعد یہ میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے ناہیہ اختر اور معروفہ اختر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کرشمہ رام ہیرک (17 رنز پر چار وکٹیں) کی کرشماتی گیند بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 103 رنز تک محدود کر دیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان ہیلی میتھیوز نے آج یہاں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اپنے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے کرشمہ رام ہیرک نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے چار اوورز میں 17 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔
بیٹنگ کے لیے آنے والی بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہیں تھا اور جیسے ہی اسکور بورڈ میں 18 رنز کا اضافہ ہوا، رام ہیرک نے اوپنر شاتی رانی (نو) کو کیمبل کے ہاتھوں اسٹمپڈ کرا دیا۔ رام ہیرک نے پانچویں اوور میں دوسری اوپنر دلارا اختر (19) کو بولڈ کرکے بنگلہ دیش کو دوسرا جھٹکا دیا۔
اس کے بعد تیسری وکٹ کے لیے کپتان نگار سلطانہ (39) اور شوبھنا مستاری نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو 73 رنز تک پہنچا کر اچھے اسکور کی امیدیں جگائیں تاہم رام ہیرک نے پھر اپنا کرشمہ دکھایا اور شوبھنا مستاری کو وکٹ کیپر کیمبل کے ہاتھوں سٹمپ کروا دیا۔ انہیں آو¿ٹ کرکے ویسٹ انڈیز کو تیسری کامیابی ملی۔ مستاری نے 16 رنز بنائے۔ اس کے بعد فلیچر نے 14ویں اوور میں تاج نہر کو کیمبل کے ہاتھوں کیچ کروا کر ویسٹ انڈیز کو چوتھی کامیابی دلائی۔ اگلے ہی اوور میں اسی سکور پر فلیچر نے شورنا اختر کو صفر پر بولڈ کر دیا۔ رام ہیر ک نے رتو مونی کو ہنری کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کروا کر اپنی چوتھی وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان ہیلی میتھیوز نے نگار سلطانہ کو ایلن کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کروا کر بنگلہ دیش کو ساتواں جھٹکا دیا۔ سلطانہ نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے۔ فہیمہ خاتون دو رنز کے ذاتی سکور پر رن آو¿ٹ ہوئیں، رابعہ خان ایک رن اور ناہیدہ اختر دو رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرشمہ رام ہیرک نے سب سے زیادہ چار جبکہ ایفی فلیچر نے دو اور ہیلی میتھیوز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روٹ کی ڈبل سینچری نے انہیں عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں لاکھڑا کیا

Next Post

شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پھر بحال ہوگا آئی پی ایل، بی سی سی آئی جلد کرنے والا ہے نئے شیڈیول کا اعلان

2025-05-13
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
Next Post
شان مسعود کو نائب کپتان بنا کر غلطی کی گئی: عاقب جاوید

شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.