نئی دہلی//ی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کو یہاں صنعت و تجارت کی تنظیم پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 119ویں سالانہ کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے ۔
وزارت داخلہ نے آج بتایا کہ اس سالانہ اجلاس کا مرکزی موضوع ‘ترقی یافتہ ہندوستان 2047: ترقی کے عروج کی طرف بڑھنا’ ہے ۔
وزیر اعظم نے سال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عہد کیا ہے اور پورا ملک لگن اور جدوجہد کے ساتھ اس سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ ہندوستان آج دنیا کی سب سے بڑی پانچ معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے اور وزیر اعظم کی قیادت میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے ۔
کنونشن میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تقریباً 1500 تاجر، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، بینکرز اور ایڈووکیٹ وغیرہ شرکت کریں گے ۔