پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان کے کسی حصے کو ‘پاکستان’ نہیں کہا جا سکتا: سپریم کورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-26
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان کے کسی بھی حصے کو ‘پاکستان’ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہ ملک کی علاقائی سالمیت کے خلاف ہے ۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گاوائی، جج سوریہ کانت اور رشی کیش رائے پر مشتمل آئینی بنچ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے جج جسٹس وی سریشانند کی طرف سے ایک معاملے کی سماعت کے دوران بنگلورو کے ایک حصے کو پاکستان کہنے کے معاملے میں ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے سخت لہجے میں یہ تبصرہ کیا۔
آئینی بنچ نے تاہم اس معاملے میں جسٹس سریشانند کے اس معاملے میں عام معافی مانگنے کے پیش نظر ان کے خلاف شروع کی گئی ازخود نوٹس کارروائی کو بند کر دیا۔
آئینی بنچ نے کہا کہ جسٹس سریشانند نے اپنی دو مختلف کارروائیوں کے دوران بنگلورو کے ایک حصے کو پاکستان بتانے اور ایک خاتون وکیل کے خلاف ذاتی ریمارکس دینے پر معذرت کی ہے ۔ اس کے پیش نظر ان کے خلاف ازخود نوٹس کارروائی روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عدالت عظمیٰ نے سماعت کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے وکلاء، ججوں اور مدعیان سے کہا کہ وہ عدالت میں پیش ہونے کے دوران کسی بھی حالت میں اس طرح کے طرز عمل میں شامل نہ ہوں۔ انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ کارروائی کا براہ راست ٹیلی کاسٹ نہ صرف عدالت بلکہ عام سامعین کے لیے بھی قابل رسائی ہے ۔

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

بنچ نے کہا، "ججوں کے طور پر ہماری زندگی کے تجربات پر مبنی رجحانات ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک جج کو اپنے رجحانات سے بھی آگاہ ہونا چاہیے ۔ اس طرح کے شعور کی بنیاد پر ہی ہم غیر جانبداری فراہم کرنے کے اپنے فرض سے وفادار ہو سکتے ہیں۔ ہنگامی مشاہدات تعصب کی ایک حد تک نشاندہی کر سکتے ہیں، خاص طور پر جب وہ کسی صنف یا برادری کے خلاف ہوں۔”
جسٹس سریشانند نے مبینہ طور پر بنگلورو کے ایک مسلم اکثریتی علاقے کو ‘پاکستان’ کہا تھا۔

جسٹس سریشانند کو ایک الگ معاملے میں ایک خاتون وکیل کے خلاف صنفی غیر حساس تبصرہ کرتے ہوئے بھی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر بہت سے لوگوں نے ان کے تبصروں پر اعتراض کیا تھا۔

اس کے بعد عدالت عظمیٰ نے 20 ستمبر کو اس معاملے میں ازخود نوٹس کی کارروائی شروع کی اور متعلقہ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل سے رپورٹ طلب کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کرکٹ کئی مسائل سے دوچار ہے، دنیا ہمارا مذاق بنا رہی ہے: ہارون رشید

Next Post

مرکزی حکومت نے تمل ناڈو میں سیم سنگ پلانٹ میں ہڑتال ختم کرنے کے لیے خط لکھا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم

مرکزی حکومت نے تمل ناڈو میں سیم سنگ پلانٹ میں ہڑتال ختم کرنے کے لیے خط لکھا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.