بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بھاجپا نے جموں وکشمیر کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا:عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-22
in مقامی خبریں
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

جموں//
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ہفتے کے روز کہا کہ موجودہ انتخابات میں اُن طاقتوں کو مسترد کرنا لازمی بن گیا ہے جو لوگ نفرت اور زہر پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں کررہے ہیں۔
عمرنے کہاکہ جو لوگ ہمارے بھائی چارے کو زک پہنچانا چاہتے ہیں ، جو لوگ ہمیں مذہبی ، علاقائی اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں انہیں مسترد کرنا ناگزیر بن گیا ہے ۔
ان باتوں کا اظہار عمر این سی نائب صدر نے خط پیر پنچال میں انتخابی جلسوں سے خطاب کے دوران کیا۔
عمر عبداللہ نے عوام سے گذارش کی کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور سوچ سمجھ اور سوجھ بوجھ کیساتھ اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں۔ان کاکہنا تھا’’ جن لوگوں نے گذشتہ ۱۰سال سے جموں کشمیر کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر لاکھڑ اکیا ہے اُن کی سازشوں کو ناکام بنانا انتہائی ضروری ہے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج جموں کشمیر کے حالات غیر ہیں، کشمیر تو چھوڑیئے آج جموں کے ہرکونے میں حالات بدتر ہورہے ہیں، جن علاقوں میں ۲۰۱۴سے قبل ملی ٹنسی کا نام نہیں وہاں آج آئے روز حملے ہوتے ہیں اور فوجیوں کو نشانہ بنایا جاتاہے ۔ چناب ویلی ہو، خطہ پیرپنچال ہو یا جموں نیز جموں صوبہ کے ہر ایک ضلع میں ملی ٹنسی سے متعلق واقعات اب معمول بن کر رہ گیاہے ۔
عمر نے کہا کہ پچھلے ۱۰سال دورِ حکومت میں بی جے پی نے ملی ٹینسی کو نیا جنم دیا اور جب کوئی ان سے اس سے متعلق سوال کرتا ہے تو وہ اس کا جواب دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔’’ بس یہ بی جے پی والے ہمیں باٹنے میں لگے ہوئے ہیں ‘ان کی یہی کوشش ہے کہ کسی طرح سے ہم تقسیم ہوجائیں اور یہ لوگ ہم پر پھر سے راج کرکے یہاں اپنی تاناشاہی راج چلاتی رہے ‘‘۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے عزم کیا ہے کہ حکومت میں آنے کی صورت میں ہم لوگوں کو ہر سطح پر راحت پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریںگے ۔’’ ہم نے اپنے منشور میں ایک لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے ، ہم نے مفت راشن کوٹا کو دوگنا اور چینی و مٹی کے تیل کی سپلائی پھر سے بحال کرنے کا عہد کیاہے ‘‘۔
عمر کے مطابق ’’ہم نے بجلی فیس میں راحت کیلئے ۲۰۰یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ، ہم نے پانی پر فیس ختم کرنے وعدہ کیاہے ، ہم نے یونیورسٹی سطح تعلیم کو واپس مفت کرنے کا وعدہ کیاہے ، ہم ڈیلی ویجروں کی مستقلی اور سوشل ویلفیئر سکیموں کی بحالی کیساتھ ساتھ مہنگائی پر قابوپانے کیلئے ایک لائحہ عمل مرتب دیاہے اور اسے اپنے منشور میں شامل کیا ہے ۔‘‘
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاسی انکائونٹر:شکاری علاقے میں تلاشی آپریشن جاری

Next Post

مجھے ہرانے کیلئے سجاد اور عمر میں گٹھ جوڑ ہے: انجینئر رشید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
مجھے ہرانے کیلئے سجاد اور عمر میں گٹھ جوڑ ہے: انجینئر رشید

مجھے ہرانے کیلئے سجاد اور عمر میں گٹھ جوڑ ہے: انجینئر رشید

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.