جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سیاست

فوج، فورسز اور پولیس کی اضافی تعیناتی سے حالات پٹری پر نہیں آسکتے/ ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-02
in سیاست
A A
مسافروں اور سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات اُٹھانا لازمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جسٹن ٹروڈو کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

بی آرایس کو دھکہ، رکن پارلیمنٹ وینکٹیش کانگریس میں شامل

جموں//جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبدا للہ نے بدھ کے روز کہاکہ وادی میں فوج، فورسز اور پولیس کی اضافی تعیناتی سے حالات پٹری پر نہیں آسکتے ہیں، لوگوں کے دل جیتنے اور عوامی نمائندوں سے بات کرنے سے ہی بات بن سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ لوگوں کے دلوں کو جیتنے کے لئے اقدامات اٹھائے اور عوام میں اعتماد اور بھروسہ پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ ان باتوں کا اظہا ر موصوف نے گاندھی نگر جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ہر طبقے اور فرقے کے لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جارہاہے جو ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ فاروق عبدا للہ نے کہا کہ حکومت امن اور تعمیرو ترقی کے دعوے کررہی ہیں لیکن زمینی صورتحال ان دعو?ں کی نفی کرتے ہیں۔ کل خاتون ٹیچر کی ہلاکت سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کے امن کے دعوے کتنے صحیح ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ ایام میں جس طرح سے پولیس اہلکاروں، پنڈتوں اور مسلمانوں کو ٹارگیٹ کلنگ کے ذریعے ابدی نیند سلا دیا گیا اْس سے حکومت کے امن وامان اور سب کچھ ٹھیک ہے کے تمام دعوے سراب ثابت ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہاں امن ہے؟ کون سا امن ہے ؟ کوئی محفوظ نہیں، سیاسی نمائندوں اور ورکروں کو سیکورٹی نہیں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ حکمران صرف باتیں کررہے ہیں لیکن صرف زبانی جمع خرچ سے کچھ نہیں ہوتا، حکومت کو کوئی ایسا راستہ نکالنا ہوگا جس سے لوگوں کے دل جیتے جاسکیں اور ہم سب اس مصیبت سے نکل سکیں۔ اس سے قبل ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پینتھرس پارٹی کے مرکزی دفتر گاندھی نگر میں آنجہانی پرفیسر بھیم سنگھ کی میت پر پھول چڑھائے اور اْن کے اہل خانہ کیساتھ تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی او سی 15کو ر نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Next Post

کشمیر کا موسم اور سیاستدان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔ جسٹن ٹروڈو کا ٹرمپ کو کرارا جواب
سیاست

جسٹن ٹروڈو کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

2025-01-17
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
سیاست

بی آرایس کو دھکہ، رکن پارلیمنٹ وینکٹیش کانگریس میں شامل

2024-02-07
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
سیاست

جموںکشمیر میں الیکشن بی جے پی اور الیکشن کمیشن میںفکسڈ میچ:عمر

2023-12-07
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
سیاست

الیکشن کمیشن اور بی جے پی دونوں اسمبلی الیکشن میں تاخیر کے ذمہ دار:عمر

2023-12-03
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
سیاست

’این سی جموں کشمیر میں کسی بھی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی‘

2023-08-10
غلام نبی آزاد ڈوڈہ کے تین روزہ دورے پر
سیاست

وادی چناب کے قدرتی وسائل معاشی سرگرمیوں کیلئے اہم : آزاد

2023-08-10
غلام نبی آزاد ڈوڈہ کے تین روزہ دورے پر
سیاست

’اپوزیشن جماعتیںجموں کشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر خاموش ‘

2023-06-15
ای ڈی نے مجھ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ‘عمرعبداللہ
تازہ تریں

بدقسمتی سے بی جے پی بغیر انتخابات کے ہی بر سر اقتدار ہے : عمر عبداللہ

2023-06-14
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

کشمیر کا موسم اور سیاستدان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.