منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

آئی جی پی کشمیر نے جنوبی کشمیر میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-10
in تازہ تریں
A A
یوم جمہوریہ: سیکورٹی گرڈ چوکس اور متحرک ہے:آئی جی پی کشمیر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۱۰ستمبر

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر‘ رینج ودھی کمار بردی نے منگل کو جنوبی کشمیر میں سیکورٹی اور انتخابی تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آئی جی کشمیر کی سربراہی میں پولیس ہیڈ کواٹر اننت ناگ میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پولیس اور دیگر سلامتی اداروں سے وابستہ سینئر آفیسران نے شرکت کی۔

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

ترجمان نے کہاکہ میٹنگ کے دوران انتخابی عمل کے موثر انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر حفاظتی انتظامات پر تبادلہ خیال ہوا۔

آئی جی نے آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی خاطر زمینی سطح پر کارگر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

ترجمان کے مطابق میٹنگ کے دوران آئی جی کشمیر کو جنوبی کشمیر میں سیکورٹی انتظامات ، اضافی کمپنیوں کی تعیناتی اور پولنگ بوتھوں کے اردگرد سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بریف کیا گیا۔

آئی جی پی کشمیر نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ انتخابی عمل کے ہموار اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے فعال اقدامات کیے جائیں۔

آفیسران کوبریفنگ دیتے ہوئے آئی جی کشمیر نے کہاکہ ہم انتخابی عمل کو انتہائی پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے پر عزم ہیں۔

آئی جی نے میٹنگ میں شریک سبھی آفیسران کو ہدایت دی کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے وہ مستعد رہیں۔

آئی جی کشمیر نے بعد ازاں ضلع اننت ناگ میں کیمپنگ مقامات پر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر پیرا ملٹری فورسز کو دی جارہی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔انہوں نے اضافی پیرا ملٹری فورسز کے افسران اور جوانوں کو مناسب سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں موقع پر ہی ہد

ایات دیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تاج محی الدین بھاجپا کا پراکسی امیدوارہے :این سی لیڈر

Next Post

دہلی کی عدالت نے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کو 2 اکتوبر تک عبوری ضمانت دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
دہلی کی عدالت نے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کو 2 اکتوبر تک عبوری ضمانت دی

دہلی کی عدالت نے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کو 2 اکتوبر تک عبوری ضمانت دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.