چھپرہ،// بہار میں سارن ضلع کے گدکھا تھانہ علاقے میں واقع ایک پرائیویٹ اسپتال کے ڈاکٹر کی لاعلمی کی وجہ سے ایک مریض کی موت ہوگئی۔
پولس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ موتیراج پور گاؤں میں واقع گنپتی سیوا سدن نامی ایک پرائیویٹ اسپتال کے ڈاکٹر اجیت کمار پوری نے مدھورا پولس کے بھووالپور گاؤں کے رہنے والے چندن ساہ کے بیٹے کرشنا کمار عرف گولو (15) کے پیٹ کا آپریشن کیا۔ وہ آپریشن موبائل فون پر یوٹیوب دیکھ کر کر رہا تھا۔ آپریشن کے دوران جب مریض کی حالت خراب ہوئی تو وہ خود مریض اور اس کے اہل خانہ کو ایمبولینس میں پٹنہ لے جا رہے تھے ۔ اسی دوران مذکورہ مریض راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ اس کے بعد مذکورہ ڈاکٹر اور ایمبولینس ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ گھر والوں نے گڈکھا پولیس اسٹیشن کو اس معاملے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال چھپرہ بھیج دیا۔ پولیس نے مقتول کے لواحقین کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی ہے اور ملزم ڈاکٹر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔