بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

نیشنل پینتھرس پارٹی کے بانی سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ اکانتقال

جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا مرحوم کو خراج عقیدت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-01
in مقامی خبریں
A A
نیشنل پینتھرس پارٹی کے بانی سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ اکانتقال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

جموں//
جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے چیف پروفیسر بھیم سنگھ منگل کی صبح یہاں اپنی رہائش گاہ پر طویل علالت کے بعد ۸۱برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مرحوم کو منگل کی صبح قریب پونے نو بجے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں پہنچایا گیا تاہم وہ انتقال کر گئے تھے ۔ پروفیسر سنگھ جو ایک ممتاز وکیل، سماجی کارکن اور مایہ ناز مصنف تھے ، گذشتہ کئی ماہ سے صاحب فراش تھے ۔
ان کا تولد اگست۱۹۴۱میں رام نگر جموں میں ہوا۔ ۱۹۸۲میں انہوں نے اپنی اہلیہ جے مالا کے ہمراہ نیشنل پینتھرس پارٹی کی بنیاد ڈالی اور وہ تین دہائیوں یعنی ۲۰۱۲تک اس کے چیئرمین کی کمان سنبھالتے رہے ۔اس کے بعد انہوں نے اپنے بھانجے ہرش دیو سنگھ کو اپنی جگہ نامزد کیا تاہم سال گذشتہ انہوں نے فعال قیادت میں واپسی کی اور وہ دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ۔
دریں اثنا جموں و کشمیر کی سیاسی تنظیموں نے موصوف لیڈر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرکے اظہار غم کرتے ہوئے کہا’’جموں وکشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے سربراہ بھیم سنگھ جی آج انتقال کر گئے ‘‘۔انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا’’میری ابتدائی یادیں بھیم سنگھ جی کے ساتھ سال۱۹۸۴سے وابستہ ہیں جب وہ میرے والد کے ساتھ این سی حکومت کی غیر آئینی بر طرفی کے خلاف احتجاج میں شامل ہوئے ‘‘۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اظہار رنج کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’پروفیسر بھیم سنگھ کے انتقال سے بے حد دکھ ہوا‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’جموں وکشمیر ایک ماہر قانون اور ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوا ہے جو لوگوں کے حقوق کیلئے ڈٹ کر مقابلہ کرتے تھے ۔ پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت‘‘۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر دیویندر سنگھ رانا نے پروفیسر بھیم سنگھ کے انتقال پر اظہار دکھ کرتے ہوئے کہا’’پروفیسر بھیم سنگھ کے افسوسناک انتقال سے جموں وکشمیر ایک ایسی ممتاز سیاسی شخصیت سے محروم ہوا ہے جو لوگوں کی آواز ہر فورم پر بلند کرتے تھے ‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’رام نگر کے دور دراز علاقے سے تعلق رکھنے والے فائر برانڈ لیڈر نے عالمی سطح پر سوجھ بوجھ کے ساتھ اپنے آپ کو تیار کیا‘‘۔
دریں اثناء سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ جموں روانہ ہوگئے جہاں وہ آنجہانی بھیم سنگھ کی آخری رسومات میں شمولیت کریںگے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اونتی پورہ تصادم میںدو مقامی جنگجو ہلاک

Next Post

۶۵ سال سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کر سکتے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

۶۵ سال سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کر سکتے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.