منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جنگجو مخالف کارروائیوں میں مئی کامیاب رہا‘۱۷ مقامی اور ۱۰ پاکستانی جنگجو مارے گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-01
in مقامی خبریں
A A
بجبہاڑہ میں مختصر تصادم میں ۲ مقامی جنگجو ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر/ (ویب ڈیسک)
جنگجو مخالف کارروائیوں میں مئی کا مہینہ جہاں کامیاب رہا وہیں اس ماہ میں ۷ ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات بھی ہو ئے ۔
پولیس کے ایک عہدیدار کے مطابق مئی جنگجو مخالف آپریشن میں کامیاب مہینہ ثابت ہوا جس دوران ۲۷ جنگجوؤں کو وادی کے مختلف علاقوں میں ہلاک کیا گیا ۔
پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ۲۷ مقامی جبکہ باقی ماندہ ۱۰ پاکستانی ہیں۔
وادی کشمیر میں ایک ماہ کے دوران۷ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات رونما ہوئے جن میں تین پولیس اہلکار شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وادی کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات مسلسل رونما ہو رہے ہیں اگر چہ سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے نئی حکمت عملی بھی ترتیب دی گئی اور آئے روز انکاونٹر بھی ہو رہے ہیں تاہم اس سب کے باوجود شہری ہلاکتوں کے واقعات رونما ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔
اعدادوشمار کے مطابق ۱۲مئی کے روز چاڈورہ میں محکمہ مال میں تعینات کشمیری پنڈت ملازم راہل بٹ پر نزدیک سے گولیاں چلائیں گئیں جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
۱۳مئی کی صبح جنگجوؤں نے پلوامہ کے گڈورا علاقے میں ریاض احمد ٹھوکر ولدعلی محمد ٹھوکر نامی پولیس اہلکار پر اُن کی رہائش گاہ کے نزدیک اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا اور ہسپتال پہنچاتے پہنچاتے وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
۱۷مئی کی شام کو ملی ٹینٹوں نے دیوان باغ بارہ مولہ میں شراب کی دکان کے اندر گرینیڈ پھینکا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود چار افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں ایک کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی تھی۔
متوفی کی شناخت رنجیت سنگھ ولد کشن لال ساکن باکرا راجوری کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی پہچان گوردھن سنگھ ولد بجندر سنگھ ، روی کمار ولد کرتار سنگھ ساکنان بلاور کٹھوعہ اور گوند سنگھ ولد گورودیو ساکن راجوری کے بطور کی گئی۔
۲۴مئی کی سہ پہر کو مشتبہ ملی ٹینٹوں نے آنچار صورہ میں آف ڈیوٹی پولیس اہلکار سیف اللہ قادری ولد محمد سعید قادری پر نزدیک سے گولیاں چلائیں اور اس واقعے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی از جان ہوا جبکہ اُس کی بیٹی بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئی تھی۔
۲۵مئی کی شام کو تین ملی ٹینٹ حشرو چاڈورہ میں رہائشی مکان میں داخل ہوئے اور وہاں پر ٹی وی آرٹسٹ امبرین دختر خضرت محمد بٹ پر فائرنگ کی جس وجہ سے وہ برسر موقع ہی از جا ن ہوئیں جبکہ فائرنگ کے اس واقعے میں اُس کا بھتیجا دس سالہ فریان زبیر بھی زخمی ہوا۔
۷مئی کے روز سری نگر کے ڈاکٹر علی جان روڑ پر آیوا برج کے نزدیک موٹر سائیکل پر سوار ایک پولیس اہلکار جس کی شناخت غلام حسن ڈار ولد غلام رسول ڈار ساکن عید گاہ کے بطور کی گئی پر ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی جس وجہ سے اُس کی بعد میں ہسپتال میں موت واقع ہوئی ۔
دریں اثنا پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ملی ٹینٹوں کو یاتو مار گرایا گیا یا پھر اُنہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیاں وادی کشمیر کے حالات پر خصوصی نظر گزر رکھ رہی ہے اور کسی کو بھی حالات کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اے سی بی ہیڈ کوارٹر کے اضافی بلاک کا افتتاح:

Next Post

جے کے کرکٹ ایسو سی ایشن میں مالی بے ضابطگیاں‘ڈاکٹر فاروق سے پوچھ تاچھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
مسافروں اور سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات اُٹھانا لازمی

جے کے کرکٹ ایسو سی ایشن میں مالی بے ضابطگیاں‘ڈاکٹر فاروق سے پوچھ تاچھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.