جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اپنی پارٹی کا منشورـ:’ریاستی درجے کی بحالی کیلئے جد وجہد کریں گے‘

’ہمارا ایجنڈا ان تمام نوجوانوں کو رہا کرنا ہوگا جنہوں نے گھنائونے جرائم کا ارتکاب نہیں کیا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-22
in اہم ترین
A A
’عارضی ملازمین کی مستقلی مودی کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہئے‘

SRINAGAR, APR 12 (UNI):- Jammu and Kashmir Apni Party chief Altaf Bukhari addressing a press conference in Sriangar on Tuesday. UNI PHOTO-74U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
جموںکشمیر اپنی پارٹی نے بدھ کے روز اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی منشور جاری کیا جس میں مکمل ریاستی درجے کی بحالی کیلئے جد وجہد سمیت کئی وعدے کئے گئے ہیں۔
منشور میں وادی کشمیر میں سردیوں کے دوران ۵سو یونٹ مفت بجلی کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا گیا ہے ۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری ‘رفیع احمد میر نے بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کشمیری نوجوانوں جو گھنائونے جرائم میں ملوث نہیں ہیں، کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کی منسوخی کو یقینی بنائے گی۔
میر نے کہا’’ہم جموں وکشمیر کے مکمل ریاستی درجے کی بحالی کے لئے جد وجہد کریں گے ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کشمیری نوجوانوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے بارے میں بھی بات کرے گی۔
اپنی پارٹی کے لیڈر نے کہا’’ہمارا ایجنڈا ان تمام نوجوانوں کو رہا کرنا ہوگا جنہوں نے گھنائونے جرائم کا ارتکاب نہیں کیا ہے اور ہم انہیں ایمنسٹی کے تحت رہا کرانے پر کام کریں گے ‘‘۔
میر نے کہا کہ پارٹی ترمیم شدہ قوانین کی بحالی، اراضی اور نوکریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور کشمیری پنڈتوں کی باقار واپسی کے لئے جد وجہد کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی اولڈ پنشن اسکیم پر بھی کام کرے گی اور کشمیر خطے میں ماہ سرما کے دوران۵سو یونٹ مفت بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
اپنی پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں دربار مو کی روایت کو دوبارہ بحال کرنے اور جموں و کشمیر میں سکھ کمیونٹی کو اقلیتی درجہ دلانے کے لئے کام کرنے کا وعدہ کیا۔
پارٹی نے انتخابی منشور میں کے سی سی قرضے کو بھی معاف کرانے کے لئے کام کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔
منشور کے مطابق اپنی پارٹی منشیات کی لعنت کے خلاف ایک مضبوط پالیسی عمل میں لائی گی اور ہر سطح پر کورپشن کی بیخ کنی کے لئے کام کرے گی۔
پارٹی نے اپنے منشور میں کہا ہے کہ وہ روشنی ایکٹ پر دوبارہ غور کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ میں بڑی مقدار میں شراب ضبط، دو گرفتار:پولیس

Next Post

انجینئر رشید کی ضمانت ؟این آئی اے سے جواب طلب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
انجینئر رشید کی امیدواری نے عمر اور سجاد میں مقابلے کو دلچسپ بنا دیا

انجینئر رشید کی ضمانت ؟این آئی اے سے جواب طلب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.