ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روسی فوج سیویروڈونسک میں داخل،دونوں ممالک کی افواج کے درمیان شدید لڑائی جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-31
in عالمی خبریں
A A
یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ سے سری نگر میں ملاقات

نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی، اسرائیل پر حملے کی صورت میں ’’سنگین نتائج‘‘ کا انتباہ

کیف//
ٍ یوکرینی فوج اپنے اہم شہر سیویروڈونسک کو بچاتے ہوئے دفاعی پوزیشن میں چلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس کی فوج یوکرین میں ڈونباس کے علاقے میں ایک اہم شہر سیویروڈونسک میں داخل ہو چکی ہے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔
روئٹرز کے مطابق روسی فوج شہر کے جنوب مشرقی اور شمال مشرقی حصے میں داخل ہوئی تھی، لڑائی میں شیلنگ سے 2 افراد ہلاک، جب کہ 5 زخمی ہو چکے ہیں۔مسلسل بمباری سے یوکرینی فوج دفاعی پوزیشن میں چلی گئی ہے، تاہم اس کے علاقہ نہ چھوڑنے سے روسی افواج کو مزاحمت کا سامنا ہے۔
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ شہر کی 90 فی صد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور ٹیلی کمیونیکیشن کا نظام بھی ختم ہو چکا ہے، شہر پر قبضہ روسی فوج کا اہم ٹاسک تھا، تاہم ہم اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اتوار کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ڈونباس کی آزادی ماسکو کے لیے غیر مشروط ترجیح میں شامل ہے۔
یاد رہے کہ روس نے ہفتے کو مشرقی یوکرین پر اپنے حملوں میں اضافہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے اسٹریٹجک شہر لائمن پر قبضہ کر لیا ہے اور آرکٹک میں ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ بھی کیا ہے۔
دوسری طرف یورپی یونین کے رہنما پیر اور منگل کو روس کے خلاف تیل سمیت نئی پابندیاں لگانے کے لیے ملاقات کریں گے، تاہم یورپی حکومتیں پابندیوں کے چھٹے پیکج پر اتفاق کرنے میں ناکام رہی ہیں، کیوں کہ ہنگری، سلوواکیا اور چیک رپبلک کے لیے روسی تیل پر مجوزہ پابندی قابل قبول نہیں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوڈان میں 7 ماہ بعد ہنگامی حالت ختم کر دی گئی

Next Post

برازیل میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ،ہلاکتیں84 ہوگئیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی  وزیراعلیٰ سے سری نگر میں ملاقات
اہم ترین

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ سے سری نگر میں ملاقات

2026-09-04
اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو
عالمی خبریں

نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی، اسرائیل پر حملے کی صورت میں ’’سنگین نتائج‘‘ کا انتباہ

2026-09-04
منی ایپولس میں فائرنگ کا المناک واقعہ، مشتبہ حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک، تین پولیس اہلکار زخمی
عالمی خبریں

منی ایپولس میں فائرنگ کا المناک واقعہ، مشتبہ حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک، تین پولیس اہلکار زخمی

2026-09-04
ایران میں امریکی فضائی حملے، 19 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی
عالمی خبریں

ایران میں امریکی فضائی حملے، 19 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی

2026-09-04
امریکہ دنیا کے 60 فیصد تیل پر قابض ہے، وینزویلا کے ذخائر بھی شامل:ٹرمپ کا دعویٰ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی ایران پر مزید حملوں کی دھمکی

2026-09-04
امریکہ میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست، مادورو نے سربراہِ مملکت کی استثنیٰ کا دعویٰ کیا
عالمی خبریں

امریکہ میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست، مادورو نے سربراہِ مملکت کی استثنیٰ کا دعویٰ کیا

2026-09-04
عالمی خبریں

کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنادیے

2026-09-04
عالمی خبریں

امریکی جج نے پیدائشی شہریت محدود کرنے کی ٹرمپ کی نئی کوشش روک دی

2026-09-04
Next Post
بھارت اوربنگلا دیش میں طوفانی بارشیں اورسیلاب،57 افراد ہلاک

برازیل میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ،ہلاکتیں84 ہوگئیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.