واشنگٹن/۱۴؍مارچ
سابق امریکی صدر باراک اوباما کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
سابق امریکی صدرباراک اوباما کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔کچھ روز سے معمولی علامات محسوس ہونے پرکورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔
باراک اوباما کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی معمولی علامات ہیں اوروہ ٹھیک محسوس کررہے ہیں۔باراک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم شکرادا کرتے ہیں کہ ہم نے ویکسین اوربوسٹرڈوز لگوائی تھی۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا ویکسین ضرورلگوائیں۔